پاکستان: چونکا دینے والے حقائق٬ سوچ مثبت رکھیے

دوسروں کی طرح٬ ہم پاکستانیوں نے بھی اپنے ملک کے بارے میں منفی سوچ قائم کر رکھی ہے- ہم کسی بھی چیز کے مثبت پہلوؤں کے بارے میں جاننے کی کوشش ہی نہیں کرتے- ہماری یہ سرزمین ہر اس خوبی سے مالا مال ہے جو کسی کو بھی اپنی جانب متوجہ کرسکتی ہے- پاکستان چند ایسے چونکا دینے والے حقائق کا بھی مالک ہے جنہیں پڑھ کر یقیناً آپ اس ملک کے بارے میں مثبت رائے قائم کرلیں گے- ہمارے ملک میں وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جو اسے دنیا کا ایک بہترین ملک بنا سکتی ہیں-
 

image
دنیا کا چوتھا بڑا براڈ بینڈ انٹرنیٹ کا نظام پاکستان میں موجود ہے-
 
image
پاکستان کی شرح خواندگی میں گزشتہ 5 سالوں کے دوران 250 فیصد اضافہ ہوا ہے- اور تعلیم کے حوالے سے یہ کسی بھی ملک کی تاریخ میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے-
 
image
پاکستان ایٹمی طاقت حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا اسلامی ملک ہے-
 
image
پاکستان سے تعلق رکھنے والے بابر اقبال نہ صرف دنیا کے کم عمر ترین مائیکروسوفٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل (MCP) ہیں بلکہ کمر عمر ترین سرٹیفائیڈ وائرلیس نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر (CWNA) اور کم عمر ترین سرٹیفائیڈ ویب پروفیشنل ایسوسی ایٹ (CIWA) بھی ہیں-
 
image
دنیا کی چھٹی بڑی ملٹری فورس پاکستان کی ہے-
 
image
پاکستان کے قومی ترانے کی دھن دنیا کی تین سرفہرست دھنوں میں سب سے پہلے نمبر پر ہے-
 
image
دنیا کی سب سے بڑی انتہائی گہرے سمندری کی حامل بندرگاہ پاکستان میں موجود ہے جسے گوادر کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
image
دنیا کے 50 فیصد فٹبال پاکستان میں تیار کیے جاتے ہیں-
 
image
پاکستان اپنے بہترین تربیت یافتہ ائیرفورس پائلٹوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے-
 

image

دنیا کا سب سے بڑا مصنوعی جنگل پاکستان میں موجود ہے جسے چھانگا مانگا کے نام سے جانا جاتا ہے-
 

image

ایشیا کا بلند ترین ریلوے اسٹیشن بھی پاکستان میں پایا جاتا ہے- کان مہتر زئی نامی یہ ریلوے اسٹیشن کوئٹہ میں واقع ہے-
 

image

دنیا کا پہلا وائرس لاہور سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں نے ایجاد کیا تھا اور یہ وائرس کمپیوٹر کو ہیکنگ اور ڈیٹا چوری ہونے سے محفوظ رکھتا ہے-
 

image

دنیا کا سب سے بڑا آب پاشی کا نظام بھی پاکستان میں ہی موجود ہے اور اسے سندھ طاس کہا جاتا ہے-
 

image

استاد نصرت فتح علی خان کو 20ویں صدی کا دنیا کا بہترین قوال قرار دیا جاتا ہے-
 

image

سب سے زیادہ سائنسدان اور انجینئیر فراہم کرنے والے ممالک کے حوالے سے دنیا میں پاکستان کا ساتواں نمبر ہے-
 

image
اسلام آباد میں واقع شاہ فیصل مسجد میں بیک وقت 1 لاکھ افراد نماز ادا کر سکتے ہیں-
 
image
دنیا کی بلند ترین بین الاقوامی سڑک پاکستان میں واقع ہے- یہ سڑک مشکل ترین خطوں سے ہوکر گزرتی ہے اور چین کو پاکستان کے شمالی علاقہ جات سے منسلک کرتی ہے-
 
image
ائیر کموڈور ایم ایم عالم (مرحوم) کو ایک منٹ سے بھی کم وقفے میں دشمن کے 5 طیارے مار گرانے کا اعزاز حاصل ہے- یہ ریکارڈ دنیا بھر میں آج تک کوئی نہیں توڑ سکا-
 
image
دنیا کا بلند ترین پولو گراؤنڈ بھی پاکستان میں واقع ہے-
 
image
دنیا کے سب سے بڑے ایمبولینس نیٹ ورک کا اعزاز بھی پاکستان اپنے پاس رکھتا ہے اور یہ ایدھی ایمبولینس نیٹ ورک ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Like everything else, we as Pakistanis have become too negative about our country. We never try to know the positive side of anything, because 'THEY' don't want us to know it, I mean why would they? Some facts about Pakistan, that will blow your mind off and will make you realize that we're in a bad condition because of ourselves, our country has everything that it needs, to be called the best country in the world!