ٹرین کے ناقابلِ فراموش سفر

اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹرین کا سفر صبر آزما اور اضافی وقت کا متقاضی ہوتا ہے اور کبھی کبھی کسی حد تک یہ تکلیف دہ بھی ثابت ہوجاتا ہے- لیکن اگر اس سفر کے دوران آپ کو قدرت کے حسین ترین نظاروں کا موقع ملے تو یقیناً آپ دوبارہ بھی ٹرین سے ہی سفر کرنے کو ترجیح دیں گے- آج ہم آپ کو دنیا کے چند مختلف ممالک میں ٹرین کے ذریعے کیے جانے والے دلچسپ سفر کے بارے میں بتائیں گے- یہ سفر اپنے پرکشش اور خوبصورت نظاروں کے باعث ہمیشہ کے لیے ناقابلِ فراموش بن جاتے ہیں-
 

Rocky Mountaineer
اس ٹرین کے ذریعے کینیڈا کے قصبے Banff سے وقت وینکوور تک کا سفر کیا جاتا ہے جو کہ دو دن پر محیط ہوتا ہے- تاہم اس طویل سفر کے دوران کینیڈا کے خوبصورت پہاڑ آپ کو کسی صورت بور نہیں ہونے دیں گے-

image


The Ghan
آسٹریلیا میں ایڈیلیڈ سے ڈارون تک کے اس تین روزہ سفر میں آپ کو ایسے مقام کو بہت قریب سے دیکھنے کا موقع ملتا ہے جہاں بہت کم لوگ جاتے ہیں اور یہ انتہائی قدیم بھی ہیں-

image


The Grand Canyon Railway
امریکہ میں چلنے والی اس ٹرین کے سفر کے دوران ایسے ناقابلِ یقین نظارے کیے جاسکتے ہیں جو حیرت انگیز بھی ہوں اور سحر انگیز بھی - اس ٹریک پر چلنے والی تمام ٹرینیں قدیم ہیں-

image


Tranzalpine
اس ٹرین کے ذریعے نیوزی لینڈ کے علاقے Christchurch سے Greymouth تک کے سفر کے دوران آپ کو جنوبی جزیرے سے گزرنے کا موقع ملتا ہے- ساڑھے چار گھنٹے کے سفر میں آپ یہاں کی خوبصورت چوٹیوں کے حیرت انگیز نظاروں سے محظوظ ہوسکتے ہیں-

image


Douro Line
موسم بہار اور موسم گرما سیر و تفریح کے لیے پرتگال کا Douro River Valley ایک بہترین موقع ہوتا ہے-

image


Denali Star
امریکہ میں Anchorage سے Fairbanks تک سفر کے دوران الاسکا کے خوبصورت جنگلات دیکھنے کو ملتے ہیں-

image


Talyllyn Railway
ویلز میں چلنے والی اس ٹرین کا سفر انتہائی مختصر اور سست رفتار ہوتا ہے- یہ ٹرین کوئلے کی مدد سے چلائی جاتی ہے- صرف 23 کلومیٹر کے اس سفر میں یہ ٹرین خوبصورت Fathew Valley سے گزرتی ہے اور یہی وادی اس سفر کو یادگار بنا دیتی ہے-

image

Hiram-Bingham Orient Express
پیرو میں چلنے والی اس ٹرین کا تعلق دو مقبول ترین مقامات سے ہے جو کہ Cusco اور ماچو پیچو ہیں- جب ٹرین Urubamba دریا سے گزرتی ہے تو اس کے مسافروں کے لیے یہ سفر ہمیشہ کے لیے ناقابلِ فراموش بن جاتا ہے-

image

Durango and Silverton Narrow Gauge Railroad
بھاپ سے چلنے والے اس انجن کے ساتھ منسلک یہ ٹرین امریکہ کے علاقے Durango اور Silverton کے درمیان موجود پہاڑی پر 3000 فٹ کی بلندی پر چڑھتی ہے- اور اسی دوران کولاراڈو کے دلچسپ نظارے بھی کیے جاسکتے ہیں-

image

Danube Express
بڈاپسٹ سے استنبول تک کے چار روزہ سفر میں متعدد بار آپ کو ٹنسلوانیہ کے حیرت انگیز دیہاتوں کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

From alpine lakes and glaciers to deserts and sprawling plains the best way to see some amazing sights while on vacation is to take a train ride! Besides the scenery you’ll also get to taste awesome Indian food, meet locals when you stop at that rural Siberian village, and even take a trip back in time on some vintage railways while you blaze a trail through the Rocky Mountains.