ماں رات بھر مردہ بچے کو جھولا دیتی رہی

امریکہ کی ریاست میری لینڈ کی پولیس کو اطلاع دی گئی کہ مقامی پارک میں ایک خاتون گزشتہ کئی گھنٹوں سے اپنے بظاہر بےجان بچے کو جھولا دے رہی ہے اور جب پولیس پارک پہنچی تو معلوم ہوا کہ جھولے پر بیٹھا بچہ مردہ ہے-
 

image


پولیس کے مطابق 24 سالہ خاتون جس کی ابھی تک شناخت نہیں کی جاسکی گزشتہ رات سے اپنے 3 سالہ مردہ بچے کو جھولا دے رہی تھی اور صدمے میں ہونے کی وجہ سے فی الحال خاتون سے تفتیش بھی نہیں کی جاسکتی-

میری لینڈ کے ولز میموریل پارک میں جھولا لیتے اس بچے کے انتقال کو کئی گھنٹے گزر چکے تھے جبکہ پولیس کو صبح سویرے 7 بجے اطلاع فراہم کی گئی- پولیس نے بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا-

دوسری جانب پولیس نے بچے کی ماں کو بھی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

A woman has been found at a park pushing her dead three-year-old son in a swing, police have said. The 24-year-old, who has not yet been identified, was reportedly spotted pushing her deceased toddler on the piece of equipment at Wills Memorial Park in La Plata, Maryland, on Friday morning.