پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی شاندار واپسی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے دونوں ٹی 20 انٹرنیشنل میچز جیت کر پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کا شاندار طریقے سے آغاز کردیا ہے۔ چھے سال کے طویل انتطار کے بعد انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور 19 مئی کو زمبابوے کی ٹیم نے پاکستان میں قدم رکھا،جس کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کا چھے سال بعد دوبارہ آغاز ہوا۔
 

image


22 مئی کو قذاقی اسٹیڈیم لاہور میں پہلا ٹی 20 انٹرنیشل میچ کھیلا گیا۔ یہ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا بھی پہلا انٹرنینشل ٹوئنٹی میچ تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستانی عوام نے زمبابوے کی ٹیم کا شاندار استقبال کیا۔ بالخصوص اس تاریخی موقع پر لاہور کے عوام نے جس جوش و خروش کا مظاہرہ کیا وہ ناقابل فراموش ہے۔

میچ کے آغاز سے قبل ہی قذافی اسٹیڈیم کے باہر شائقین کی لمبی لمبی ، طویل طویل قطاریں نظر آنے لگیں۔ دونوں T20میچز میں پورا قذافی اسٹیدیم کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ پاکستانی شائقین نے اپنے طرزِ عمل سے بین الاقوامی برادری کو یہ پیغام دیا کہ پاکستانی کھیلوں سے محبت کرتے ہیں ، اور پاکستان میں اسپورٹس بالخصوص کرکٹ کے انٹر نیشنل کرکٹ کے مقابلے ہونے چاہئییں۔
 

image

شائقین کے جوش وخروش کا یہ عالم ہے کہ ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے میچز کے ٹکٹس ہاتھوں ہاتھ بک گئے بلکہ اخباری اطلاعات کے مطابق ٹکٹس نایاب ہوگئے اور جس کو ٹکٹ مل گیا اس نے شکر ادا کیا اور جس کو نہیں ملا وہ ٹکٹس کے حصول کے لیے سرگرداں رہا۔ 250 کا والا ٹکٹ ڈھائی ہزار تک میں بکا ہے۔

شائقین کی بڑی تعداد نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ پر مبنی شرٹ‘ ٹرائوزر پہن رکھے تھے۔ سخت دھوپ اور گرمی میں شائقین کی بڑی تعداد ٹکٹوں کے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھاتی رہی۔ شائقین کی بڑی تعداد نے اس سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابی کیلئے دعاؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں ٹکٹ ملے یا نہ ملے ان کی دعائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز دیکھنے کے لئے آنے والی خواتین اور بچے اپنے چہروں پر سبز ہلالی پرچم پینٹ کراتے رہے۔ کئی منچلے نوجوانوں نے اپنے پورے چہرے اور سر منڈوا کر بھی قومی پرچم پینٹ کروائے۔
 

image

پاکستان نے زمبابوے کی ٹیم کے لیے فول پوف سیکورٹی کا انتظام کیا تھا اور سخت حفاظتی پہرے میں ٹیم کو گراؤنڈ میں لایا گیا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کہا ہے کہ زمبابوے کے دورے کی کامیابی سے دیگر غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان لانے کیلئے پی سی بی کا کیس مزید مضبوط ہوگیا ہے، ٹی ٹونٹی میچز کے کامیاب انعقاد سے دنیائے کرکٹ کو پاکستان بارے مثبت پیغام گیا ہے، جن غیر ملکی ٹیموں کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی سیریز مکمل ہونے کے بعد ان سے پاکستان آکر کھیلنے کیلئے دوبارہ رابطہ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ شائقین کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا دوسرے میچ میں انکے سدباب کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کے کھیلوں کے میدان کو آباد رکھے، اور پاکستان کو امن گہوارہ بنائے۔ آمین
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan pulled off a sensationl last over win by two wickets in the second Twenty20 international against Zimbabwe in Lahore on Sunday to take the two-match series 2-0. With 12 needed off the last over number ten Bilawal Bhatti hit a six and four besides taking a double to help Pakistan overhaul a stiff 176-run target in 19.4 overs.