نایاب اور انوکھی تاریخی تصاویر

دنیا بھر میں تاریخی لمحات اور خاص مواقعوں کی تصاویر کھنیچ کر ہمیشہ کے لیے محفوظ کر لی جاتی ہیں کیونکہ اکثر لوگ تاریخی مقامات٬ یادگاروں اور خاص مواقعوں سے محبت کرتے ہیں- اور پھر یہی تصاویر بعد میں قیمتی اثاثہ بھی بن جاتی ہیں-آج کا آرٹیکل چند بہت اہم اور مقبول تاریخی تصاویر پر مشتمل ہے- یہ نایاب تصاویر شاید ہی آپ نے پہلے کبھی دیکھی ہوں-
 

image
ممکنہ طور پر یہ پہلی ہندوستانی خاتون تھی جو مغربی امریکہ میں اپنی کار کی مالک تھی- یہ تصویر 1916 میں کھینچی گئی تھی-
 
image
لاس ویگاس کی 1968 میں کھینچی جانے والی ایک تصویر-
 
image
1906 میں سان فرانسسکو میں آنے والے زلزلے کے بعد فوجی لوٹ مار کر رہے ہیں- اس ناگہانی آفت کے نتیجے میں تقریباً 3 ہزار افراد ہلاک ہوئے جبکہ 80 فیصد شہر تباہ ہوگیا-
 
image
1949 میں نیویارک کے Coney نامی جزیرے کا ایک حیرت انگیز منظر جہاں ہر طرف صرف انسان ہی انسان دکھائی دیتے ہیں-
 
image
1910 میں فلاڈیلیفیا کے جنرل ہسپتال میں میڈیکل میں دانتوں کے شعبے سے تعلق رکھنے والے طالبعلموں کو سرجری کی تعلیم دی جارہی ہے-
 
image
Sylvain Dornon وہ شخص تو جو بانسوں پر چل کر پیرس سے ماسکو تک پہنچا- یہ سفر اس شخص نے 1891 میں 58 دن میں طے کیا-
 
image
امریکی صدر ابراہم لنکن کی یاد میں مجسمہ تعمیر کیا جارہا ہے اور اس زیرِ تعمیر مجسمے کی یہ تصویر 1922 میں کھینچی گئی-
 
image
1905 میں موسمِ سرما میں نیویارک شہر کا ایک دلفریب منظر- ہر طرف صرف برف ہی برف دکھائی دیتی ہے-
 
image
1965 میں ایران میں ایک عمارت آگ لگنے کی وجہ سے تباہ ہوگئی-اور کیمرہ مین نے ان لمحات کو ہمیشہ کے لیے محفوظ کرلیا-
 

image

1976 میں Nantucket نامی جزیرے پر ایک تیل بردار جہاز تباہی کا شکار ہوا-
 

image

1923 میں ینکی اسٹیڈیم میں ہونے والا ایک باکسنگ کا مقابلہ جسے دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی بہت بڑی تعداد پہنچی-
 

image

لاس اینجلس کے ایک مگرمچھوں کے فارم میں ایک چھوٹی سی بچی ان خونخوار جانوروں کے انتہائی قریب کھڑی ہے- حفاظتی ضوابط میں تبدیل بعد میں کی گئی- یہ تصویر 1920 میں کھینچی گئی-
 

image

وینکوور کے نزدیک واقع لائنز گیٹ برج زیر تعمیر ہے اور اس پل کی یہ تصویر 1938 میں کھینچی گئی-
 

image

یہ گھڑ سوار افراد نیویارک شہر کے Sherry ریسٹورنٹ میں ڈنر کے لیے آئے ہیں- اس دلچسپ منظر کی یہ تصویر 1903 میں کھینچی گئی-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Most people know about big historical world events, but the truly fascinating part of history are all of the small moments that are woven into its complex and incredible tapestry. We've shown you some of these moments here and here, but we think this might be the best collection of historical images yet.