غلطی کا جواز

محمد عامر پاکستانی کرکٹر نے میچ فکسنگ کی اور اعتراف کیا تو ایک طبقہ نے بڑا شور کیا کہ دنیائے کرکٹ میں کیا نہیں ہوا لیکن محمد عامر کو پاکستانی ہونے کی سزا دی جا رہی ہے اور پھر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سزا کو کم کروانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی۔
.
اب پھر "اگزیکٹ اسکینڈل" کے لئے دنیا بھر کے پرانے اسکینڈلز کا حوالہ دیکر مجرموں کے لئے نرم گوشہ پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ خاطر جمع رکھیں کچھ نہیں ہوگا یہ سب کچھ یعنی میڈیا کی اچھل کود پاکستان کی مزید بدنامی تک محدود ہے۔ ہاں اگر یہ حکومت مخالف گروپ ہوا تو شاید کچھ لوگوں پر عتاب نازل ہو جائے لیکن کوئی بھی کاروائی اصلاح احوال کی غرض سے نہیں ہوگی کیونکہ یہاں قائم ہونے والی حکومتوں کا یہ ایجنڈا ہی نہیں۔
.
اس صورت حال میں ہم اتنا ضرور کہیں گے کہ :
.
سن میری آواز
غلطیاں ہوتی نہیں
غلطی کا جواز
 
Dr. Riaz Ahmed
About the Author: Dr. Riaz Ahmed Read More Articles by Dr. Riaz Ahmed: 53 Articles with 40530 views https://www.facebook.com/pages/BazmeRiaz/661579963854895
انسان کی تحریر اس کی پہچان ہوتی ہےاس لِنک کو وزٹ کرکے بھی آپ مجھ کو جان سکتے ہیں۔ویسےکراچی
.. View More