مائیکرو سوفٹ کا پوری دنیا کو انوکھا چیلنج

ٹیکنالوجی کی دنیا کی مقبول ترین کمپنی مائیکروسوفٹ نے پوری دنیا کو ایک ایسا انوکھا چیلنج دیا ہے جس میں کسی اور کی دلچسپی ہو یا نہ ہو لیکن کم از کم سولیٹیر گیم کے پرستار تو ضرور اس میں اپنی دلچسپی ظاہر کریں گے-
 

image


جی ہاں مائیکرو سوفٹ کی جانب سے سولیٹیر گیم ایسے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں اس گیم شائقین کا مقابلہ مائیکرو سوفٹ کے بہترین کھلاڑیوں سے ہوگا-

اس ٹورنامنٹ کا آغاز اس گیم کی 25ویں سالگرہ کی موقع پر کیا جارہا ہے جو کہ 5 جون کو ہے-

ابتدا میں یہ ٹورنامٹ کمپنی کے ملازمین کے درمیان ہوگا جس کے بعد اس ٹورنامنٹ کے فاتح ملازمین کا مقابلہ عام افراد سے ہوگا-
 

image

مائیکرو سوفٹ کے اصل چیلنج کی شروعات اسی مرحلے سے ہوتی ہے جہاں کمپنی کا کہنا ہے “ پوری دنیا کو چیلنج ہے کہ آئیں اور ہمارے بہترین کھلاڑیوں کو شکست دیں“-

مذکورہ گیم ایک طویل مدت سے مائیکرو سوفٹ کی آپریٹنگ سسٹم ونڈوز کا حصہ ہے اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس گیم کو شوق سے کھیلتی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Microsoft has challenged the world to a Solitaire tournament that will pit the company’s strongest players against the game’s biggest fans. The tournament will launch on June 5 to mark the 25th anniversary of the game, which has long remained a permanent fixture of the Windows operating system.