متاثر کن اشتہارات جنہیں آپ نظرانداز نہیں کرسکتے

مصنوعات کی تشہیر کے حوالے سے ایک محاورہ اکثر سنائی دیتا ہے “ جو دِکھتا ہے وہ بِکتا ہے“- اور آج کل کی کمپنیاں ہمیں اسی محاورے پر عمل پیرا دکھائی دیتی ہیں- مصنوعات میں خاصیت ہو یا نہ ہو لیکن اشتہارات ضرور خاص ہوتے ہیں- کمپنیاں اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیے منفرد اور پرکشش انداز اپناتی ہیں- ہم یہاں صرف چند مشہور کمپنیوں کے ایسے منفرد اشتہارات کی بات کریں گے جو مختلف سڑکوں کے پر لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں-
 

image
ایک مصروف شاہراہ پر اپنی مقبولیت میں اضافے کے لیے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میکڈونلد کی جانب سے بنایا جانا والا اشتہار-
 
image
Ikea کمپنی کی جانب سے بنوایا جانے والا بس اسٹاپ٬ جس پر صرف بس کا انتظار کرنے والوں ہی کی نہیں بلکہ یہاں سے گزرنے والوں کی بھی نظر پڑتی ہے-
 
image
مشہور چاکلیٹ Kit Kat کی جانب سے تیار کردہ بینج جہاں لوگ کچھ دیر بیٹھ کر آرام بھی کرسکتے ہیں-
 
image
کوکا کولا ایک منفرد خیال کے ساتھ٬ یقیناً اس شاہراہ سے گزرنے والے لوگ اس خیال سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے-
 
image
ائیرپورٹ شٹل میں لگائی جانے والی یہ بیلٹ گھڑیاں بنانے والی ایک مشہور کمپنی IWC Schaffhausen کی جانب سے ہیں-
 
image
یہ چاکلیٹ بنانے والی کمپنی مارس کا کمال ہے٬ کی ٹرک کے جتنی جسامت کی حامل یہ چاکلیٹ ضرور لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے-
 
image
نیو سپرمین مووی کی مشہوری کے لیے لفٹ کا سہارا لیا گیا-اور یہ بھی ایک ایسا مقام ہوتا ہے جو لوگوں کی آمد و رفت جاری رہتی ہے-
 
image
کیا آپ سمجھتے ہیں کہ اس شاہراہ سے گزرنے والے کار ڈرائیور Adidas کے اس دیوقامت اشتہار سے متاثر ہوئے بغیر رہ سکیں گے-
 
image
پہلی نظر میں ایسا محسوس ہوتا کہ جیسے دیوار پر لگا پوسٹر اتر رہا ہو لیکن یہ مشہور صرف ایریل کا اشتہار ہے جس میں صرف کے استعمال سے کپڑوں میں پیدا ہونے والی چمک دکھانے کی کوشش کی گئی ہے-
 

image

کوپن ہیگن کے چڑیا گھر نے اپنے مشہوری کے لیے یہ انوکھا طریقہ اپنایا جس نے واقعی لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کیا-
 

image

آئی بی ایم کا یہ اشتہار واقعی لوگوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا-
 

image

Nike کا شمار دنیا کی مشہور ترین کمپنیوں میں ہوتا ہے اور یہ انوکھی بینج اسی کمپنی کا اشتہار ہے جو کسی کو آرام کی اجازت نہیں بلکہ دوڑتے رہنے کا مشورہ دیتی ہے- اس کی وجہ کمپنی کے کھیلوں کے لیے استعمال کے جانے والے جوتے ہیں-
 

image

The Economist جو آس پاس سے گزرنے والوں کو روشنی فراہم کرتی ہے-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

In advertisement you must always be creative. This rule is multiplied when it comes to street marketing due to the fact that while roaming the streets, people are usually focused on getting from point A to point B. The advertisers make huge efforts to be creative enough so that they’ll catch some public attention, and these efforts usually provide us with the most entertaining ads.