پاکستانی ایجادات جنہوں نے دنیا بدل دی

گزرتے وقت کے ساتھ مختلف قسم کی ایجادات نے جنم لیا لیکن ان میں سے بہت کم ایسی تھیں جو اپنا وجود برقرار رکھ سکیں جبکہ متعدد ماضی کا حصہ بن چکی- لیکن دنیا میں کچھ ایجادات ایسی بھی کی گئیں جنہوں نے دنیا کا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیا- ان ایجادات میں سے چند ایجاد صرف پاکستان کے باصلاحیت دماغوں کا کارنامہ ہے- یہ پاکستانی ایجادات وقت کی ضرورت بھی ہیں اور پاکستانی قوم کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت بھی-
 

Brain – Chip Connection
ہم اکثر فلموں میں دیکھتے یا پھر ایسے نظریات کے بارے میں سنتے آئے ہیں جس میں ایک کمپیوٹر کا دماغ سے رابطہ ممکن ہوسکتا ہے- لیکن اس خواب کو ایک پاکستانی سائنسدان نے حقیقت کا روپ دے دیا ہے- بایو میڈیکل انجینئیر ڈاکٹر نوید سید وہ پہلے سائنسدان ہیں جنہوں نے سلیکون چپ کو انسانی دماغ سے منسلک کیا ہے- مستقبل میں یہ ایجاد مصنوعی اعضا کو کنٹرول کرنے٬ اندھے پن کے علاج٬ یادداشت کی بحالی اور اہم سائنسی کامیابیوں کے حصول کے لیے مددگار ثابت ہوسکتی ہے-

image


Community Sanitation
پروفیسر سہیل خان نے ایک خواب دیکھا اور وہ خواب تیسری دنیا کے ممالک کو سیوریج کے جدید نظام کی کمی کے باعث پیدا ہونے والی بیماریوں سے محفوظ بنانا تھا- اسی لیے انہوں نے Loughborough یونیورسٹی کی ایک ٹیم کی قیادت کی اور ایک ایسا طہارت خانہ ڈیزائن کیا جو انسانی فضلہ کو چارکول اور معدنیات میں تبدیل کر دیتا ہے- ان معدنیات کو مٹی کو مضبوط بنانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ اس عمل سے صاف پانی کی پیداوار بھی ممکن ہے-

image


Sagar Veena
اس موسیقی کے آلے کو رضا اسلم نے 1970 میں ایجاد کیا تھا اور اس سلسلے میں ان کی مدد ان کی بیٹی نے کی- آج اس آلے کو صرف وہی شخص بجا سکتا ہے جو اس پر مکمل عبور رکھتا ہو- اس آلے سے نکلنے والی آواز انتہائی اعلیٰ معیار کی ہوتی ہے اور انسانی جذبات میں تلاطم پیدا کردیتی ہے- اس منفرد ڈیزائن کے حامل آلے کے بغیر تو کلاسیکی موسیقی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا-

image


The Human Development Index
جو کوئی اکنامکس سے تعلق رکھتا ہے وہ انسانی ترقی کے انڈیکس کے بارے میں بھی واقفیت رکھتا ہے- یہ انڈیکس ایک پاکستانی محبوب الحق نے 1990 میں تیار کیا تھا اور اس وقت اس انڈیکس نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا- اس انڈیکس کی روشنی میں پالیسی ساز اور اقتصادی ماہرین اپنے شعبے کے حوالے سے دنیا کا جائزہ لے سکتے ہیں- اس انڈیکس کے ذریعے قومی آمدن اور اس کے عام آدمی پر مرتب ہونے والے اثرات کو جانچا جاتا ہے-

image


Cheap Electricity
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان شاہ زیب نے ایک ایسا غیر دھاتی آلہ تخلیق کیا جس کی مدد سے عام بجلی استعمال کی جاسکتی ہے اور اس آلے سے مزید بجلی حاصل بھی کی جاسکتی ہے- اس آلے کی مدد سے انہوں نے 44 ایل ای ڈی لائٹس روشن کی جنہیں عام طور پر 3 واٹ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ان کے آلے نے یہ کام صرف 1.5 واٹ کی مدد سے کر دکھایا- تاہم یہ ایجاد ابھی صرف ایک ماڈل ہے اور تکمیل کے مراحل میں ہے-

image


Ommaya Reservoir
یہ ایک مکمل سسٹم ہے جو ایک پاکستانی نیورو سرجن Ayub K. Ommaya نے تخلیق کیا تھا- اس سسٹم کے تحت برین ٹیومر کے مریض کے دماغ میں انجکشن کے ذریعے آسانی سے کیمیکل داخل کیا جاسکتا ہے اور اس کا علاج کیا جاسکتا ہے- اس سسٹم کی ایجاد سے قبل برین ٹیومر کا طریقہ علاج انتہائی پیچیدہ تھا-

image


Water Generator
ریحان عزیز فاروقی پیشے کے اعتبار سے انجینئیر ہیں اور سوات سے تعلق رکھتے ہیں- ریحان نے ایک ایسا منفرد پاور جنریٹر ایجاد کیا ہے جو صرف اور صرف پانی کی مدد سے چلتا ہے- اور نہ صرف یہ پانی سے چلتا ہے بلکہ دیگر جنریٹر کی مانند پیٹرول اور ڈیزل کی مدد سے بھی اپنی خدمات سرانجام دیتا ہے- یہ جنریٹر اپنے اندر موجود پانی سے ہائیڈروجن اور آکسیجن کو الگ الگ کرلیتا ہے اور اسے توانائی میں تبدیل کردیتا ہے- یہ ایجاد حقیقی ہے لیکن ہائیڈروجن گیس کی موجودگی کی وجہ سے کسی حد تک خطرناک بھی ہے- ریحان عزیز کی کوشش ہے کہ اس جنریٹر کو مارکیٹ میں متعارف کروائے جانے سے قبل مکمل طور پر محفوظ بنا لیا جائے-

image

SMB Probe
نیوکلئیر پاور سے چھیڑ چھاڑ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے- ماضی میں ایسی کئی حادثات رونما ہوچکے ہیں جس کی وجہ جوہری تنصیبات کے حوالے سے ناکافی احتیاطی تدابیر کا اپنانا تھا- اور یوں فضا میں بڑی پیمانے پر زہریلا فضلہ پھیل گیا- سلطان بشیر الدین محمود نے ایس ایم بی پروب نامی ایک ایسا سسٹم ایجاد کیا ہے جو ایسے کیمیائی حادثات کے خطرات کو کم کرتا ہے- یہ سسٹم پلانٹ کے آپریشن کے دوران نظر رکھتا ہے کہ آیا کسی قسم کا کوئی کیمیکل تو پلانٹ سے خارج نہیں ہورہا جو حادثے کا سبب بن سکتا ہو-

image

(c) Brain
لاہور سے تعلق رکھنے والے فاروق علوی اور ان کے بھائیوں نے دنیا کا سب سے پہلا اور انتہائی طاقتور وائرس تیار کیا تھا- اس وائرس کو (c) Brain کا نام دیا گیا اور آج بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے- آپ کو حیرانی ہوگی یہ جان کر کہ یہ وائرس انتہائی مفید ہے اور یہ کمپیوٹر سے ڈیٹا چوری ہونے اور اسے ہیکنگ سے محفوظ رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan is a relatively new nation with just a 67 year old history. Once the center of development and scientific discovery, our true identity has been muddied! But work goes on behind the scenes, work that does not get any attention, work that is lost to your eyes and mine. It’s time to take a look at some of the greatest Pakistani inventions.