کرکٹ کی تاریخ

٭سب سے پہلا انٹرنیشنل کرکٹ میچ 1844میں امریکہ اور کینڈا کی ٹیموں کے درمیان نیو یارک میں کھیلا گیا۔
٭1862میں انگلش ٹیم نے پہلی بار آسٹریلیا کا دورہ کیا۔
٭اکتوبر 1868میں آسٹریلوی ٹیم نے انگلینڈ اور کینڈا کا دورہ کیا اور میچ کھیلے۔
٭18 صدی کے اختتام تک انڈر آرم بالنگ کرتے تھے اور اوور آرم بالنگ سے کوئی آگاہ نہیں تھا ۔
٭1877میں انگلش ٹیم نے ایک بار پھر آسٹریلیا کا دورہ کیا اور پہلی بار دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچ کھیلا گیا۔
٭1882 میں آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز کے لئے انگلینڈ کا دورہ کیا اور اوول میں کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم کی شکست سے ایشز سیریز کا آغاز ہوا۔
٭انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد جنوبی افریکہ تیسری ٹیم تھی جسے ٹیسٹ کھیلے کا اعزاز ملا جنوبی افریکہ کو 1889میں ٹیسٹ اسٹیٹس دیا گیا۔
٭کینٹ کاؤنٹی کا کرکٹر جان ولز اپنی بہن کرسٹینا ولز کے ساتھ کرکٹ کھیل رہا تھا ،کرسٹینا ولز کو لمبے اسکرٹ کی وجہ سے انڈر آرم بالنگ کرنے میں مشکل پیش آ رہی تھی اس نے اوور آرم بالنگ کرنا شروع کر دی یہیں سے کرکٹ میں اوور آرم بالنگ کا آغاز ہوا۔
٭1864میں اوور آرم بالنگ کی اجازت دی گئی۔
٭ 1775 میں ایم سی سی کی طرف سے کرکٹ لاز میں پہلی بار سکے کی مدد سے ٹاس کرنے اور نو بال کا قانون بنایا گیا۔
٭اس مسودے میں امپائر کی حیثیت کو واضح کیا گیا اور کہا گیا کہ امپائر کا فیصلہ ہر حال میں قبول کیا جائے گا۔
٭1809 میں ایم سی سی نے پہلے مسودے میں مزید 41 پوائنٹس کا اضافہ کیا جن میں گیند اور بیٹ کا وزن،بیٹ اور وکٹوں کی لمبائی دوران میچ کسی بھی ٹیم کی طرف سے وکٹ کو خراب نہ کرنے ،رن آؤٹ،سٹمپڈ آؤٹ اور اس جیسے دیگر قوانین بنائے گئے۔
٭1889 میں ایک اوور میں گیندوں کی تعداد 4 سے بڑھا کر 5کی گئی جبکہ 1900میں یہ تعداد 5سے بڑھا کر 6 کر دی گئی ۔
٭1947 میں ایم سی سی نے واضح کیا کہ اوور میں گیندوں کی تعداد 6یا آٹھ رکھی جائے تاہم اس کا فیصلہ دونوں ٹیموں کے کپتان میچ سے پہلے کریں گے۔
٭1900تک ایسے بلے استعمال ہوتے تھے جن کی لمبائی 45 انچ اور چوڑائی 4.5 انچ ہوتی تھی بعد میں بلے کی لمبائی کم کرتے ہوئے 38 انچ اور چوڑائی 4.25 انچ کر دی گئی جس پر آج تک عمل ہو رہا ہے۔
Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 238020 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.