ورزش کا ایک اور حیرت انگیز فائدہ

ورزش جہاں ایک جانب متعدد طبی فوائد کے حصول کا باعث بنتی ہے وہی دوسری طرف یہ حقیقت بھی سامنے آئی ہے کہ ورزش کو اپنے معمولات کا حصہ بنانے سے مضر صحت کولیسٹرول کی سطح کے بڑھنے کے عمل کو 15 سال آگے لے جایا جاسکتا ہے-
 

image


کولیسٹرول کے حوالے سے یہ نیا انکشاف امریکا کی ساؤتھ کیرو لائنا یونیسورٹی کے آرنلڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ میں کی جانے والی ایک تحقیق کے دوران سامنے آیا ہے-

اس نئی تحقیق کے مطابق جب لوگ بڑھاپے کے نزدیک پہنچتے ہیں ان کے خون میں پائی جانے والی چربی کی سطح میں اضافہ ہوجاتا ہے جو کہ امراض قلب اور فالج کے خطرات کو بڑھا دیتا ہے-

ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش کی وجہ سے جسم تندرست و توانا رہتا ہے اور یوں نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح بڑھنے کا عمل بھی انتہائی سست روی کا شکار ہوجاتا ہے-
 

image

ماہرین کے مطابق ایسے افراد جو ورزش نہیں کرتے ہیں ان میں چالیس سال کی عمر کے بعد ہی کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ ہونے لگتا ہے جبکہ دوسری صورت ورزش کو اپنی زندگی کا معمول بنانے والے افراد 45 سال سے زائد کی عمر تک اس اضافے سے محفوظ رہتے ہیں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Exercise can delay an unhealthy rise in cholesterol by up to 15 years, claim scientists. Levels of fat in the blood linked to heart disease and strokes usually start to increase as people get older, dropping off in middle age.