سعودی عرب: اسکول پر جنوں کا بسیرا٬ بچے خوفزدہ

سعودی عرب کے ایک لڑکیوں کے اسکول کو طالبعلوں کے ساتھ متعدد عجیب و غریب واقعات پیش آنے کے بعد خوفناک اور آسیب زدہ قرار دیا جارہا ہے- دوسری جانب متعدد والدین اپنے خوف میں مبتلا بچوں کے علاج کے لیے مختلف اسپتال سے رابطہ کر رہے ہیں-
 

image


Al-Ula اسکول کے متعدد طالبات نے جن دکھائی دینے کے بعد اسکول جانا چھوڑ دیا ہے جبکہ متاثرہ طالبات کے خاندانوں نے وزارتِ تعلیم سے یہ درخواست کی ہے کہ وہ ایسے عالموں کو بھیجے جو سعودی عرب کے گاؤں Shalayel میں واقع اس آسیب زدہ اسکول کو جنوں سے نجات دلوائیں-

مذکورہ گاؤں مغربی مدینہ ٹاؤن کے قریب واقع ہے اور کہا جارہا ہے کہ یہاں موجود گرلز اسکول تر جنوں کا بسیرا ہے-

دوسری جانب مدینہ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار عمر بارنوائی کا کہنا ہے کہ “ متعدد درخواستیں موصول ہونے کے بعد ان واقعات کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے- اور یہ رپورٹس ہمیں متاثرہ طالبات کی جانب سے ارسال کی گئی ہیں جو کہ اب بھی خوف میں مبتلا ہیں“-
 

image

“ ہم اسکول کے لیے کچھ عالم بھیجیں گے جو ان واقعات کی روک تھام یقینی بنائیں گے جبکہ ہمیں چند طالبات نے اس بات سے بھی مطلع کیا ہے کہ انہوں نے خوف کے باعث اسکول جانا بھی ترک کردیا ہے“-
YOU MAY ALSO LIKE:

Students at Al-Ula Girls School in the village of Al-Shalayil skipped classes due to alleged sightings of jinn, Al-Hayat reported. Madinah Education Affairs spokesman Omar Barnawi said the directorate formed a specialized committee to investigate the rumors.