مصر کا کروڑ پتی بھکاری٬ انکشاف کیسے ہوا؟

مصر کے ایک بھکاری کے بارے میں حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ نہ صرف لاکھوں پاؤنڈ کا مالک ہے بلکہ اپنی پراپرٹی بھی جبکہ سڑکوں پر عام بھیک مانگتا دکھائی دیتا ہے- لیکن یہ انکشاف ہوا کیسے؟ آئیے بتاتے ہیں-
 

image


70 سالہ مصری بھکاری کامل کے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں کم از کم 35 لاکھ مصری پاؤنڈ موجود ہیں اور یہ نہایت بیش قیمت دو کوٹھیوں کا مالک بھی ہے۔

اس بھکاری کی اصلیت اس وقت عام ہوئی جب ایک روز المنیا گورنری کے ایک مقامی مصری شہری محسن عبدالکریم کا کسی کام سے بینک جانا ہوا جہاں اس نے کامل کو دیکھتے ہی پہچان لیا- تاہم اس شہری کا خیال تھا کامل یہاں بھی بھیک مانگ رہا ہے لیکن جب اسے بینک ملازم نے یہ بتایا کہ کامل بینک کا ایک اہم کلائنٹ اور یہ لاکھوں پاؤنڈ کا مالک ہے تو وہ حیرت زدہ رہ گیا-

اس کروڑ پتی بھکاری کا تعلق صوبہ المنیا کے شہر بنی مزار ہے اور یہ مصری علاقے فیصل ایونیو میں موجود دو عمارات کا مالک بھی ہے۔
 

image

محسن عبدالکریم کا کہنا ہے کہ “ میرے دریافت کرنے پر بینک اہلکار نے مجھے بتایا کہ یہ بھکاری یہاں بھیک مانگنے نہیں بلکہ اپنے اکاؤنٹ میں جمع رقم کا حساب معلوم کرنے آیا ہے“۔

بینک ملازم کے مطابق کامل اپنی دن بھر کی کمائی کا ایک بڑا روزانہ بینک میں جمع کروانے آتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Some people in Egypt have taken to begging as a profession and has hefty bank balances and properties in prime locations, reported ‘Al Fagr’ newspaper. One such person is 70-year-old Kamel. He has thousands of pounds in savings and owns two properties. All of which he made by begging in Bani Suef governorate in tattered clothes.