ٹویوٹا نے ہوا سے چلنے والی گاڑی تیار کرلی

حال ہی میں ٹویوٹا کمپنی ایک ایسی کار تیار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے جس کا ایندھن پیٹرول یا ڈیزل نہیں بلکہ تازہ ہوا ہے- اور یہی نہیں اس کار کے سیلنسر سے دھوئیں کے بجائے ایسا پانی خارج ہوگا جو پینے کے قابل ہوگا-
 

image


ٹویوٹا کی ایجاد کردہ Mirai نامی اس کار میں صرف ہائیڈروجن گیس بھروانی ہوگی اور وہ بھی کار کے ٹینک میں بالکل اسی طرح داخل کی جائے گی جیسے کہ گاڑی میں پیٹرول بھروایا جاتا ہے- اس گیس اور ہوا میں پائی جانے والی آکیسجن سے ایسا ردِ عمل ظاہر ہوگا جس کے نتیجے میں بجلی پیدا ہوگی اور وہ کار کو چلنے میں مدد فراہم کرے گی-

اخراج کے طور پر کار کے سائلنسر سے صاف پانی نکلے جسے پیا تک جاسکے گا-

111 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے والی یہ گاڑی ایک مرتبہ ٹینک بھروانے کی صورت میں 300 کلومیٹر کا سفر طے کرسکے گی- اس ٹینک کو بلٹ پروف بنایا گیا ہے کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں ٹینک پھٹے نہیں اور گاڑی میں آگ نہ لگے-
 

image

اس گاڑی کی رفتار صرف 9.6 سیکنڈ میں 62 میل فی گھنٹہ تک جاپہنچتی ہے جبکہ بجلی سے چلنے کے باوجود اسے بار بار چارج کرنے کی ضرورت نہیں ہے- یاد رہے کہ اب تک بجلی سے چلنے والی جتنی بھی کاریں متعارف کروائی گئی ہیں انہیں متعدد بار چارج کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ ایک نقص بھی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Just imagine that instead of spewing out a noxious mixture of carbon dioxide, carbon monoxide, hydrocarbons, benzene and particulates, your car’s exhaust emitted only water. Yes, that’s right, just good old H2O, in a form so pure you could drink it. It might sound like science fiction, but it is in fact reality, in the form of a new car that will appear on our streets later this year called the Toyota Mirai.