چائے تو پیتے ہیں کیا یہ بھی جانتے ہیں؟ حیران کن حقائق

چائے کے شوقین افراد کی دنیا میں کوئی کمی نہیں اور بعض افراد تو ایسے شوقین ہوتے ہیں کہ انہیں کھانے کو کچھ ملے یا نہ ملے چائے ضرور ملنی چاہیے ورنہ اس کے بغیر ان سے کام ہی نہیں ہوتا ہے- لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پانی کے بعد دنیا کا سب سے زیاد پیا جانے والا مشروب بھی چائے ہی ہے؟ آج کا آرٹیکل چائے سے وابستہ ایسے ہی چند حیران کن حقائق پر مبنی ہے جو کم از کم چائے کے شوقین افراد کو تو ضرور معلوم ہونے چاہئیں-
 

image
مشرقی دنیا میں چائے گزشتہ 5 ہزار سال سے پی جارہی ہے جبکہ مغربی دنیا کو چائے پیتے صرف 400 سال کا عرصہ گزرا ہے-
 
image
Siberia میں 18ویں صدی تک لین دین کے لیے چائے کے بلاکس کو کرنسی کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا-
 
image
ٹی بیگ امریکہ کی ایجاد ہے جو کہ 1904 میں تیار کیا گیا-
 
image
دنیا میں سب سے زیادہ چائے آئرلینڈ میں پی جاتی ہے اور اس کے بعد دوسرا نمبر برطانیہ کا ہے-
 
image
چائے ایران اور افغانستان کا قومی مشروب ہے-
 
image
دنیا بھر میں چائے کی 1500 سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں-
 
image
چین ایسا ملک ہے جہاں دنیا میں سب سے زیادہ چائے پیدا کی جاتی ہے اور اس کے بعد دوسرا نمبر انڈیا کا ہے-
 
image
آئس ٹی بھی امریکہ کی ہی ایجاد ہے جبکہ دنیا اسے ایک برطانوی تاجر کا کارنامہ سمجھتی ہے-
 
image
امریکہ میں چائے کے حوالے سے 85 فیصد آئس ٹی استعمال کی جاتی ہے-
 

image

پانی کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ پیا جانے والا مشروب چائے ہے-
 

image

چین میں کالی چائے کو لال چائے کہا جاتا ہے-
 

image

دنیا کی مہنگی ترین اور اعلیٰ چائے ہانگ کانگ کے علاقے Ritz Carlton میں پائی جاتی ہے جہاں ایک جوڑے کے تقریباً 9 ہزار ڈالر خرچ ہوتے ہیں-
 

image

چائے کی اقسام کے حوالے سے اگر بات کی جائے تو دنیا میں 75 فیصد کالی چائے پی جاتی ہے-
 

image

بوسٹن ٹی پارٹی کے بعد امریکہ میں چائے نے اپنی مقبولیت کھو دی تھی اور آج وہاں کا کافی مقبول ترین مشروب ہے-
 

image

برطانیہ میں چائے کسی دور میں بھی مقبول نہیں رہی- یہ برطانیہ میں 1657 میں پہنچی اور 18ویں صدی کے نصف تک بھی اس کا کوئی کردار نہیں تھا-
 

image
لپٹن کو دنیا کا بہترین چائے کا برانڈ قرار دیا جاتا ہے-
 
image
جنوبی کیرولینا امریکہ کی وہ واحد ریاست ہے جہاں سب سے زیادہ چائے اگائی جاتی ہے-
 
image
دنیا میں سب سے زیادہ چائے پہاڑی برساتی خطوں میں اگائی جاتی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Did you know that after water it is the number one most popular drink in the world? Read on to find out more! These are some crazy things you didn’t know about tea.