دی سپرٹ سکول سسٹم میانوالی کیمپس کے دو ننھے منے ذہنوں کی بڑی بڑی باتیں۔

آنکھ کے نظارے۔۔۔
کلاس 7Th
آج مزدوروں کا عالمی دن تھا۔ ہمارے اسکول میں بھی یہ دن منایا گیا۔ پری اسکول کے ننھے بچے پلمبر،مکینک،نرس،فائر مین،فشر مین اور مزدوروں کا روپ دھارے بہت اچھے لگ رہے تھے۔جب مڈل سیکشن کی باری آئی تو سر سعیداللہ خان اور پرنسپل سر ظفر نے سب بچوں کو ایک جگہ جمع کیا اور ہمارے اسکول کی ایک زیر تعمیر دیوار ہم سب بچوں سے تعمیر کرائی۔ اس کام میں ہمیں مزہ تو آیا لیکن ہم نے یہ بھی جانا کہ مزدور کا کام کتنا مشکل ہے ۔دیوار کے لئے اینٹیں ڈھونا،مٹی گارے سے لیپنا اور گھنٹوں دھوپ میں کھڑے رہنا۔۔۔ذرا سی دیر میں ہمیں پسینے آگئے۔سر ظفر ہماری تصویریں اتارتے رہے۔آج کے دن میرے دل میں مزدور کے لئے احترام تو پیدا ہوا لیکن میں نے یہ بھی پکا ارادہ کر لیا کہ میں آئندہ دل لگا کے پڑھوں گا ۔
**
محمد وقاص خان7Th
پچھلے سال ہم لاہور کی سیر کو گئے۔میرے ساتھ میرے دو دوست بھی تھے۔پہلے ہم نے شاہی قلعہ دیکھا۔شاہی قلعے میں ہم ہی نہیں بلکہ غیر ملکی سیاح بھی آئے ہوئے تھے۔بچے بوڑھے سب موجود تھے۔وہ اتوار کا دن تھا ہم نے وہاں دیوانِ عام اور دیوانِ خاص بھی دیکھا، شیش محل بھی دیکھا۔موتی مسجد بھی دیکھی۔میں موتی مسجد میں ٹھہر گیا لیکن میرے دوست چاہتے تھے کہ باقی معروف جگہوں کی بھی سیر کی جائے چناچہ مجھے وہاں سے چلنا پڑا۔دو دن کی سیر کے بعد ہم واپس میانوالی آگئے لیکن یہ خوشگوار دن آج بھی یاد آتے ہیں۔
اظہر,محمد وقاص خان
About the Author: اظہر,محمد وقاص خان Read More Articles by اظہر,محمد وقاص خان: 18 Articles with 18774 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.