نا اُمیدی کوختم کر دیں ، زندگی ایک نعمت ہے اس کی قدر کریں

باغ میں چہل قدمی کے دوران بیچ پر شخص کافی دیر سے بیٹھا نظر آیا اس سے تھوڑی دیر بعد چیت کے بعداس نے اپنا ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا! میرے دو بچے یکے بعد دیگر حادثوں کا شکار ہو کر چل بسے ، تو میں اس صدمے کو برداشت نہیں کر سکا ، اعصاب ٹوٹ گئے خود اعتمادی جاتی رہی، بھوک اور نیند اُڑ گئی خود اپنا آپ سب سے مظلوم لگا ، کسی پل چین نہیں تھا ڈاکٹر وں نے خواب آور گولیاں استعمال کرنے کا کہا اور سیر و تفریح کا بتدریح اضافہ کا مشورہ دیا ، ایک شام تنہا ، افسردہ اور سوگوار بیٹھا تھا کہ میری بہن کا چار سالہ بچہ میرے پاس آیا ارو کہنے لگا کہ میری سائیکل ٹھیک کر دیں ، میں نے بہت ٹالا مگر وہ بضد رہا آخر کار مجھے اس کی بات مانی پڑی سائیکل کا صرف ہنڈل ٹھیک کرنا تھا یہ معمولی سا نقص تھا ،اس نقص کو ٹھیک کرنے میں مجھے تین گھنٹے لگے کام ختم ہوا تو میں نے محسوس کیا کہ یہ وقت انتہائی سکون اور اطمینان سے کڑا ہے اس انکشاف نے میرے لئے ایک نئی راہ کھول دی سوچا اگر میں کسی کام میں مصروف رہوں جس میں سوچ بچار اور منصوبہ بندی کی ضرورت ہو تو میری افسر دگی اور پریشانی جاتی رہے گی چنانچہ مصروف رہنے اور کام کرنے کا تہیہ کر لیا چند ہی روز میں پھر سے نارمل اور ہشاش بشاش انسان نظر آنے لگا زندگی کا یہ پہلا سبق نہایت اہم ہے آپ خود سوچیں جس ذہن میں ہر وقت افسردگی اور مایوسی اور افسردگی سمائے ہوئے ہو وہاں سکون کیسا ۔ ۔ ۔ ؟؟؟؟؟ یہ ایک سچی حقیقت ہے کہ بیمار خیالات انسان کو بہت جلد روگی بنادیتے ہیں جب تک آپ کے اندر شکست خوردہ خیالات کلبلاتے رہیں گے آپ ترقی اور کامرانی سے اپنی منزل سے ہمیشہ دور رہیں گے

farheen riaz
About the Author: farheen riaz Read More Articles by farheen riaz: 33 Articles with 43796 views rukht e safar (رختِ سفر )the name of under which numerous column and Articals has been written by Columnist Farheen riaz
starting 2012
.. View More