ایک قطرے کی وجہ سے جہنم سے آزادی۔۔۔۔۔۔

مروی ہے کہ قیامت کے دن ایک شخص کو بارگاہِ خداوندی میں لایا جائے گا اور اسے اس کا اعمال نامہ دیا جائے گا تو وہ اس میں کثیر گناہ پائے گا ۔ پھر عرض کریگا،''یاالٰہی! میں نے تو یہ گناہ کئے ہی نہیں ؟''اللہ عزوجل ارشاد فرمائے گا ،''میرے پاس اس کے مضبوط گواہ ہیں۔'' وہ بندہ اپنے دائیں بائیں مڑ کر دیکھے گا لیکن کسی گواہ کو موجود نہ پائے گا اور کہے گا ،''یارب عزوجل! وہ گواہ کہاں ہیں؟'' تو اللہ تعالیٰ اس کے اعضاء کو گواہی دینے کا حکم دے گا۔کان کہیں گے،''ہاں! ہم نے (حرام)سنا اور ہم اس پر گواہ ہیں۔'' آنکھیں کہیں گی،''ہاں!ہم نے(حرام)دیکھا۔'' زبان کہے گی،''ہاں! میں نے (حرام) بولاتھا۔''اسی طرح ہاتھ اور پاؤں کہیں گے،''ہاں! ہم (حرام کی طرف)بڑھے تھے۔''شرم گاہ پکارے گی ،''ہاں ! میں نے زنا کیا تھا۔''

وہ بندہ یہ سب سن کر حیران رہ جائے گا ۔ پھرجب اللہ تعالیٰ اس کے لئے جہنم میں جانے کا حکم فرمادے گا تو اس شخص کی سیدھی آنکھ کا ایک بال 'رب تعالیٰ سے کچھ عرضکرنے کی اجازت طلب کریگا اور اجازت ملنے پر عرض کریگا،''یااللہ عزوجل! کیاتونے نہیں فرمایا تھا کہ میرا جو بندہ اپنی آنکھ کے کسی بال کو میرے خوف میں بہائے جانے والے آنسوؤں میں تر کریگا ، میں اس کی بخشش فرما دوں گا ؟''اللہ تعالیٰ ارشاد فرمائے گا ،''کیوں نہیں !''تو وہ بال عرض کر ے گا،'' میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرا یہ گناہ گار بندہ تیرے خوف سے رویا تھا ،جس سے میں بھیگ گیا تھا ۔'' یہ سن کر اللہ تعالیٰ اس بندے کو جنت میں جانے کا حکم فرما دے گا ۔ ایک منادی پکار کر کہے گا ، ''سنو! فلاں بن فلاں اپنی آنکھ کے ایک بال کی وجہ سے جہنم سے نجات پا گیا۔'' (درۃ الناصحین ،المجلس الخامس والستون ،ص۲۹۴)

Nasir Memon
About the Author: Nasir Memon Read More Articles by Nasir Memon: 103 Articles with 180720 views I am working in IT Department of DawateIslami, Faizan-e-Madina, Babul Madinah, Karachi in the capacity of Project Lead... View More