لیکھ

 ادبی مجلہ ششماہی لیکھ ،لاہور،جلد 11،شمارہ1،جنوری تا جون2015 ۔ تبصر ہ نگار :غلام ابن سلطان
لاہور میں مقیم نوجوان دانش ور پروفیسر ڈاکٹر ناصر رانااپنی ذات میں ایک انجمن اور دبستانِ علم و ادب ہیں۔ان کی ا دارت میں لاہور سے دو ادبی مجلات ( ششماہی لیکھ اور سہ ماہی ادب معلی ) باقاعدگی سے شائع ہوتے ہیں۔ان رجحان سازعلمی و ادبی مجلات کی اشاعت سے قارئین ادب میں عصری آگہی کو پروان چڑھانے میں مدد ملی ہے۔ایک زیرک ادیب کی حیثیت سے ڈاکٹر ناصر رانا نے ان مجلات کے مشمولات کے ذریعے قارئین میں مثبت شعور و آگہی کے فروغ کی مقدور بھر سعی کی ہے۔ششماہی لیکھ میں تین زبانوں (پنجابی،اردو اور انگریزی ) میں نئے موضوعات پر لکھے گئے تحقیقی مقالات شامل ہوتے ہیں ۔ موضوعات کی جدت ،ندرت اور تنوع کا مظہرششماہی لیکھ ایک اہم تحقیقی مجلہ ہے جسے علمی و ادبی حلقوں کی طرف سے بہت پذیرائی ملی ہے۔اس شمارے میں پنجابی زبان میں لکھے گئے چھے تحقیقی مضامین،اردو زبان کے چھے تحقیقی مقالات اورانگریزی زبان کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔لیکھ کے تازہ شمارے میں پنجابی زبان میں لکھے گئے جو چھے تحقیقی مقالات شامل ہیں ان کی تفصیل درج ذیل ہے:
انوار احمد اعجاز:غلام مصطفیٰ بسمل،سید محمد عبداﷲ قادری:انشائے دل پسند،مصباح صدیقی :باقی صدیقی،ڈاکٹر دھرم سنگھ:بولنے دی جا نہیں،ڈاکٹر ارشد اقبال ارشد:پنجابی دی پہلی سوانی سفر نامہ نگار،
اعجاز:فیصل آباد دی پنجابی نظم وچ سوانیاں دا حصہ
اردو زبان میں جن موضوعات پر تحقیقی مقالات لیکھ کی زینت بنے ہیں ،وہ حسب ذیل ہیں:
ڈاکٹر ریاض قدیر:اردو اور پنجابی کے محاوراتی اشتراکات،پروفیسر سلیم الرحمٰن:خنسا کے کچھ مر ثیوں کا منظوم پنجابی ترجمہ،نذیر خالد:ظفر لاشاری اور ان کے ناول،پروفیسر یونس حسن:علامت اوراس کا سفر ،
ڈاکٹر ام کلثوم:علامات کا بڑھتا ہوا رجحان،ڈاکٹر غلام شبیر رانا:مشل فوکو
انگریزی زبان میں لیکھ میں یہ اہم مضمون شامل اشاعت ہے ۔
Peter J.Grainger:A Palatography Experiment to show the contrast between dental and Post-aleveolar stops in Punjabi
تحقیقی مجلہ لیکھ کی اشاعت سے پاکستانی ادبیات کی ثروت میں قابل قدر اضافہ ہواہے۔ انگریزی ،پاکستان کی قومی اور علاقائی زبانوں کے ادب کا ایک سو اٹھائیس صفحات پر مشتمل یہ گلدستہ اپنی عطر بیزی سے قریہء جاں کو معطر کر رہا ہے۔ایک صاحب بصیرت ادیب اور محب وطن پاکستانی کی حیثیت سے ناصر رانانے اس مجلے کے ذریعے نہ صرف قومی تشخص کے فروغ پر توجہ دی ہے بل کہ عالمی کلاسیک اور جدید لسانیات سے متعارف کرانے کی بھی سعی کی ہے۔تنقید و تحقیق کے تیزی سے بدلتے ہوئے معائرکے بارے میں حقیقی شعور پروان چڑھانے میں مجلہ لیکھ کا کردار تاریخ ادب میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ خط کتابت کے لیے مجلہ لیکھ کا پتا درج ذیل ہے:
دی اکیڈمکس(رجسٹرڈ)391.N نیو مارکیٹ ،سمن آباد ،لاہور،ای میل ایڈریس:[email protected]
 
Ghulam Ibn-e-Sultan
About the Author: Ghulam Ibn-e-Sultan Read More Articles by Ghulam Ibn-e-Sultan: 277 Articles with 609566 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.