تاریخ کے سب سے ناقابلِ یقین واقعات اور روایات

دنیا کی تاریخ ایسے انگنت قدیم واقعات سے بھری پڑی ہے جسے سن کر ان کی حقیقت کو تسلیم کرنا انتہائی مشکل کام ہے- مثال کے طور پر کیا آپ اس بات سے واقف ہیں کہ رومن شہنشاہ Commodus نے ایک بار روم کے معذور افراد کے درمیان ایک لڑائی کا مقابلہ منعقد کروایا جس میں ایک فریق کی جیت دوسرے کے مرنے کی صورت میں ہوتی تھی- جی ہاں ماضی میں کئی متعدد ایسے ناقابلِ یقین واقعات اور روایات جنم لے چکی ہیں-
 

image
قرونِ وسطیٰ کے دور میں دندان ساز مردہ فوجیوں کے دانت نکال کر مصنوعی دانت تیار کیا کرتے تھے-
 
image
میکسیکن جنرل Santa Anna نے جب اپنی ایک ٹانگ کھوئی تو ریاست میں باقاعدہ ٹانگ کا سوگ منایا گیا-
 
image
19ویں صدی میں اکثر کسی مقدمے کی سماعت کے دوران جانوروں کو بھی شامل کیا جاتا تھا-
 
image
ماضی میں اگر کوئی جاپانی Samurai جنگ ہار جاتا یا پھر خود گرفتاری پیش کردیتا تو اسے seppuku کے طور سے جانا جاتا تھا یعنی کہ روایتی خودکشی کے حوالے سے-
 
image
15 ویں صدی کے دوران یورپی باشندے لاشوں کو غذا کے طور پر کھایا کرتے تھے اور ان کا ماننا تھا کہ اس طرح وہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں-
 
image
19ویں صدی کی ابتدا میں سگریٹ بنانے والی کمپنیاں معالج کی توثیق کے ساتھ تمباکو نوشی کے اشتہارات چلایا کرتی تھیں-
 
image
پہلی جنگِ عظیم کے آغاز میں امریکہ کے پاس صرف 18 پائلٹ تھے-
 
image
انگلینڈ اور زنزبیر کے درمیان ہونے والی ایک جنگ صرف 38 منٹ طویل تھی-
 
image
جنگِ عظیم دوئم میں متعدد برطانوی ٹینک مکمل آلات سے لیس تھے یہاں تک کہ ان میں چائے بھی تیار کی جاسکتی تھی-
 

image

اگر مالی کا مانسا موسیٰ اول ( 13ویں صدی کا حکمران) آج بھی زندہ ہوتا تو اس کے اثاثوں کی مالیت 400 بلین ڈالر ہوتی ہے- اس حکمران کو تاریخ امیر ترین شخص قرار دیا جاتا ہے-
 

image

گزشتہ 3500سالوں میں مہذب دنیا کے صرف 200 سال امن کے دیکھیے ہیں-
 

image

تاریخ کی 10 میں سے 7 مہلک ترین جنگیں چین میں لڑی گئی ہیں-
 

image

مایا تہذیب کے باشندے قربانی دینے والے افراد کے دھڑکتے دل سینوں سے نکال لیا کرتے تھے-
 

image

قدیم مصر کے کچھ فرعونوں کو مرنے کے بعد کچھ اس انداز سے مقبروں میں دفن کیا گیا کہ ان کے ساتھ ان کے زندہ ملازموں کو بھی دفنایا گیا-
 

image

رومن شہنشاہ Commodus نے ایک بار روم کے معذور افراد کے درمیان ایک لڑائی کا مقابلہ منعقد کروایا جس میں ایک فریق کی جیت دوسرے کے مرنے کی صورت میں ہوتی تھی-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Did you know that During the middle ages dentures were made of teeth pulled from the mouths of dead soldiers? These are some things you won’t believe actually happened in history!