قدرتی غذائیں جو آپ کو خوبصورت بنا سکتی ہیں

دنیا بھر میں رنگت نکھارنے کے لیے ہزاروں اقسام کی مصنوعی کریموں کا سہارا لیا جاتا ہے اور یہ شوق صرف خواتین میں ہی نہیں بلکہ مرد حضرات میں بھی پایا جاتا ہے- لیکن سوچیں اگر یہ رنگت قدرتی غذاؤں کے استعمال سے نکھر جائے تو کیا ہی اچھا ہو- جی ہاں ایسی قدرتی غذائیں جن میں کیرٹیناؤڈ (Carotenoids) شامل ہو وہ جلد مثبت اثرات مرتب کرتی ہیں اور ان غذاؤں کے استعمال سے جلد کی رنگت نکھر جاتی ہے-
 

image


ان قدرتی غذاؤں میں سرفہرست ٹماٹر ہے جس میں لائیکوپین پایا جاتا ہے جو جلد کی خرابیوں کو دور کرتا ہے اور اس کے علاوہ ٹماٹر سورج کے باعث جلد کو پہنچنے والے نقصانات کو بھی دور کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے-

اس کے علاوہ ہری سبزیوں میں پائے جانے والے بھاری مقدار میں آئرن اور اینٹی اوکسیڈنٹس خون کی روانی کو بہتر بناتے ہیں-شکر قندی بھی رنگت نکھارنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرسکتی ہے کیونکہ اس میں بڑے پیمانے پر کیرٹیناؤڈ پایا جاتا ہے اور ساتھ ہی شکر قندی وٹامن سی کی کمی کو بھی دور کرسکتی ہے-
 

image

گاجر میں موجود اجزا بھی جلد کی رنگت نکھارنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور اگر بات کی جائے پھلوں کی تو سردا اور گرما ایسے پھل ہیں جو جلد کو خشک نہیں ہونے دیتے اور ان میں پایا جانے والا فولک ایسڈ خراب خلیوں کو دوبارہ بننے میں مدد فراہم کرتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Want truly fabulous skin -- glowing, vibrant, and, yes, younger-looking skin? Make sure you're putting foods for healthy skin on your plate.