پاک چین دوستی زندہ باد

پاک چین دوستی زندہ باد وہ عظیم نعرہ بن چکا ہے جس کی تائید ہر پاکستانی کر رہا ہے اس کی بڑی وجہ دنیا کی دیگر اقوام کی طرف سے پاکستان کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کی وجہ سے بھی ہے ماضی میں جتنی بھی اقوام کے ساتھ پاکستان نے اپنی طرف سے بھلائی کی انھوں نے نازک مواقعوں پر پاکستان کے ساتھ دغا کر کے اس کو مشکل حالات سے دوچار کیا مگر چائینہ پاکستان کا ایسا عظیم دوست ثابت ہوا ہے جس نے ہر مشکل سے مشکل وقت میں پاکستان کا ناصرف کھلم کھلا ساتھ دیا بلکہ ہر ممکن مدد بھی کی شاید اسی وجہ سے پاک چائینہ دوستی ایک ایسی لازوال دوستی میں تبدیل ہو چکی ہے جو ہر قسم کے حالات سے مقابلہ کرنے کے بعد مضبوط سے مضبوط تر ہوئی ہے اور پاکستان نے ہمیشہ سے ہی اس دوستی کو مقدم سمجھا ہے گو کہ ماضی میں پاکستان کا جھکاؤ امریکہ کی طرف زیادہ تھا مگر امریکی بیوفائی اور دھوکہ بازی کے عیاں ہونے کے بعد جو حوصلہ پاکستان کو چین سے ملا وہ ایک مثال ہے چائینہ کے کسی بھی صدر کا نو سال کے عرصے بعد پاکستان کا یہ دورہ تھا جو موجودہ حالات اور خصوصا خطے میں بدلتی ہوئی صورت حال میں نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے اس دورے کو پاکستان کی تاریخ میں انتہائی اہمیت حاصل ہے کیونکہ اس دورے میں جتنے بھی منصوبوں کو شروع کرنے پر اتفاق ہوا ہے وہ پاکستان کی اقتصادی ترقی میں ناصر ف معاون ثابت ہو گا بلکہ پاکستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بنانے میں بھی مدد گار ہو گا چینی صدر نے دورہ پاکستان کے موقع پر 51 دستاویزات، معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کیے دونوں ممالک نے آئندہ تین سال میں اپنے تجارتی حجم کو 15 ارب ڈالر سے بڑھا کر 20 ارب ڈالر تک لے جانے کا اعلان بھی کیا ان دستاویزات، مفاہمتی یاداشتوں اور معاہدوں میں پاک چائنا راہ داری کے منصوبے کے تحت توانائی، بنیادی ڈھانچے، مواصلات جیسے شعبوں میں اہم ترقیاتی منصوبے شامل ہیں چین کے انڈسٹریل اور کمرشل بینک کی ایک شاخ لاہور میں کھولی جائے گی بہاولپور کے قائداعظم سولر پارک کے لیے 100 میگا واٹ کا شمسی پاور پلانٹریڈیو پاکستان اور چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے اشتراک سے ایف ایم 98 دوستی چینل پاکستان میں چینی ثقافتی مرکزاسلام آباد میں ایک چھوٹے ہائیڈروپاور پراجیکٹ کا ریسرچ سینٹرپاک چین کراس باڈر آپٹیکل فائبر کیبل سسٹم پراجیکٹ لاہور میں اورنج لائن میٹرو ریل ٹرانزٹ سسٹم شامل ہیں پاکستان اس وقت توانائی کے بڑے بحران کا شکار ہے اس کو دیکھتے ہوئے توانائی کے متعدد منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں جن میں کروٹ میں 720 میگا واٹ کا پن بجلی منصوبہ، جبکہ داؤد اور سچل میں 50، 50 میگا واٹ جبکہ جھمپر میں 100 میگا واٹ کا ہوا کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ اور زونرگی میں شمسی توانائی کا 900 میگا واٹ کا پراجیکٹ شامل ہیں دونوں ممالک نے ہر قسم کے حالات میں سٹریٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری قائم رکھنے اور معاشی اور تکنیکی شعبوں میں تعاون کرنے کے معاہدہ کیاپاکستان اور چین نے ’ڈیجیٹل ٹیریسٹریل ملٹی میڈیا برڈکاسٹ‘ کے لیے نمائشی منصوبے کے لیے پیشگی مطالعہ کرنے کا معاہدہ بھی کیا ہے انسدادِ منشیات کے لیے سازوسان کی ایک دوسرے کے ہاں منتقلی پر بھی تحریری معاہد ہوا ہے۔ جبکہ دونوں جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ضروری آلات کی فراہمی پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔پاکستان اور چین کے درمیان گوادر ہسپتال بنانے کے لیے فیزیبیلٹی سٹڈی کرنے کے منصوبے پر بھی بات ہوئی ہے۔چین کی وزارتِ کامرس نے پاکستان کی وزارتِ خزانہ کو قراقرم ہائی وے کی فیز ٹو جو کہ حویلیاں سے تھاکوٹ کے درمیان ہے کی مزید بہتری کے لیے رعایتی قرضے دے گی۔ اس کے علاوہ کراچی سے لاہور تک موٹر وے کے لیے رعایتی قرض فراہم کرنے کی یاداشت پر دستخط ہوئے اسی طرح ایک ایسی مفاہمتی یاداشت پر بھی دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت گوادر کی بندرگاہ کے مشرق میں ایکسپریس وے بنانے کے لیے چین آسان نرخ پر قرض دیگا۔ علاوہ ازیں گوادر میں بین القوامی ہوائی اڈے کے قیام کے لیے بھی دوست ملک نے پاکستان کو آسان شرائط پر قرض فراہم کرنے کی یاداشت پر دستخط کیے دونوں ممالک نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے آلات کی فراہمی کے سمجھوتے پر بھی دستخط کیے چین کینیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن اور پاکستان کی وزارت برائے منصوبہ بندی و ترقی کے درمیان تعاون کی یاداشت پر بھی دستخط ہوئے گوادر سے نواب شاہ تک مائع گیس پہنچانے کے فریم ورک معاہدے پر بھی دستخط ہوئے لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین پربجیکٹ بنانے میں مدد ور اس سلسلے میں کمرشل معاہدہ کنٹریکٹ پر دستخط ہوئے پاکستان کے صوبہ سندھ میں تھر کے علاقے میں کوئلے کے ذریعے بجلی کے حصول کے منصوبے میں تعاون کا معاہدہ طے پایا جبکہ دونوں جانب پنجاب میں شمسی توانائی کے 900 میگاواٹ سولر پراجیکٹ کے بنیادی نکات طے پائے پاکستان کی نمل یونیورسٹی اور چین کی زنجیانگ یونیورسٹی کے درمیان تعلیمی شعبے این آئی سی ای کے قیام کا منصوبہ طے پایا اس کے علاوہ اعلیٰ تعلیم کے لیے دونوں یونیورسٹیوں کے حوالے سے ایک مفاہمتی یاداشت پر بھی دستخط ہوئے ان تمام منصوبوں کا اگر تفصیلی جائزہ لیا جائے تو یہ بات سامنے آتی ہے اگر پاکستان ان منصوبوں سے ان کی روح کے مطابق نتائج حاصل کرئے تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہو گا دوسری طرف پاک چائینہ کی اس بڑی اقتصادی ڈیل کے نتیجے میں بھارت کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں جہاں پر چائنہ کے صدر کے دورے کے موقع پر ان کے ساتھ صرف بیس ارب ڈالرز کے معاہدے ہوئے تھے اور پاکستان کے ساتھ چھیالیس ارب ڈالرز کے معاہدوں کی وجہ سے بھارتی سیاست دان اور میڈیا چینخ چینخ کر آسمان سر پر اٹھا رہے ہیں وہ ان ڈیلز کو پاکستان کی ترقی سے تعبیر نہیں کر رہے بلکہ انھیں ڈر ہے کہ پاکستان اگر ان منصوبوں سے پاکستان فائدہ اٹھانے میں کامیاب ہو گیا تو اس کا جنوبی ایشیاء کا بادشاہ بننے کا خواب ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہو جائے گا اس لئے بھارتی میڈیا اس بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے کہ پاکستان اور چاہینہ کے درمیان ہونے والی یہ ڈیل دراصل بھارت کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی کوشش ہے بھارتی سورماؤں کا خیال ہے کہ بھارت کے اس خطے کا بادشاہ بننے میں یہ ڈیل بڑی رکاوٹ ثابت ہو گا اس لئے پاک چائینہ لازوال دوستی سے بھارت کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں ۔

 

rajatahir mahmood
About the Author: rajatahir mahmood Read More Articles by rajatahir mahmood : 304 Articles with 204711 views raja tahir mahmood news reporter and artila writer in urdu news papers in pakistan .. View More