میری فیس بکی کہانی قسط نمبر 4

کبهی کسی کریہہ صورت مرد نے خود ساختہ حسینہ کا روپ دھار کے ہمارے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کیا تو کبهی ہم نے کسی ماہ جبیں کے بہروپ میں دوستوں کے ایمان کو ڈگمگایا،کبهی ہم ایک مصلح کی شکل میں دین کی دعوت دیتے رہے تو کبهی کسی کوا رنگ خاتون کے غیر ملکی پارٹنر بننے کے خواب دیکھتے رہے،اس دوڑ دهوپ میں دو سال پر لگا کر اڑ گئے،2013 کے اواخر میں بہت سے تلخ تجربات کے بعد ہم فیس بک پہ ایک نئی شناخت کے ساته وارد ہوئے،یعنی اپنے نام کی جگہ ایک فرضی نام کے ساتھ میدان عمل میں موجو رہے،اس دوران ایک خیال آیا کہ آئی ڈی سے تو ہم ہربار ناکام ہوئے اب کوئی پیج بنانا چاہیے،چنانچہ ہم نے ایک پیج بنا ڈالا،اب مسئلہ یہ در پیش تها کہ پیج کے لائکس کس طرح بڑھائیں،اس تگ و دو میں ہم نے گوگل سے بهی معلومات حاصل کیے اور اور کچھ دوستوں کی مدد بهی حاصل رہی..

مستقل تلاش کے بعد بالآخر ہم ایک ایسی دنیا میں پہنچ گئے جہاں پر لائکس کی برسات ہورہی تهی،وہاں پہنچے تو ہم نے کچھ ماہ کے لیے خود کو اس کار خیر کے لیے وقف کردیا،بعض دفعہ ایسا بهی ہوا کہ ایک ایک دن میں 10 ہزار سے زائد لائکس سمیٹ لیے،اس کے بارے میں مکمل تفصیلات یہاں پہ لکھ لیتا ہوں تاکہ ان سب حضرات کے لیے یہ قسط سود مند ثابت ہو جو اپنے پیجز کے لائکس بڑھانا چاہتے ہیں....

اصل میں فیس بک پہ "Share for Share" کے نام سے مختلف گروپس بنے ہوئے ہیں،وہاں صرف ان لوگوں کو ایڈ کیا جاتا ہے جو کسی پیج کے ایڈمن ہوتے ہیں، ان کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ گروپ کا ایک ممبر اپنے پیج کا لنک پوسٹ کر کے اس کے ساتھ لکهہ دیتا ہے "شئیر فار شئیر ٹائم 20 منٹ"یا جو بهی ٹائم رکهہ لے،اب گروپ کے دوسرے ممبرز پہلے اس پیج کا لنک اپنے پیج پہ شئیر کرنے کے بعد کمنٹس میں "ڈن "لکھ کر اپنا لنک پیسٹ کرتے ہیں،اس کے بعد پوسٹ کرنے والا ممبر پہلے ان پیجز پر اپنا لنک چیک کرتا ہے پهر جس جس نے اس کا پیج شئیر کیا ہے ان کے پیجز کو اپنے پیج پہ شئیر کرتا ہے، تھوڑی دیر بعد وہ "کلوز" لکھ کر اپنی پوسٹ کلوز کردیتا ہے،مقررہ وقت کے بعد تمام ایڈمن اپنے پیجز سے تمام پیجز کے لنکس ڈلیٹ کردیتے ہیں،یوں سب کو بہت سارے لائکس حاصل ہوتے ہیں...

یہ سلسلہ تقریباً 2 ماہ تک جاری رہا، اسی دوران فیس بک نے اپنی پالیسی میں تبدیلی کی تو ہم نے یہ کام بهی چهوڑ دیا،لیکن ابهی سننے میں آیا ہے کہ پالیسی ایک بار پھر تبدیل ہو کر پرانے طریقے پر گئی ہے،لہذا جو حضرات اپنے پیجز کے لائکس بڑھانا چاہتے ہیں وہ اس طرح کے گروپس جوائن کرسکتے ہیں....

اس دوران ہم نے بہت سارے پیجز بناڈالے،اس وقت بهی کچھ پیجز ہمارے پاس موجود ہیں،جن کے ذریعے نیکی پھیلانے کی کوششیں جاری ہیں...

اس کام سے فراغت کے بعد ہماری آئی ڈی پہ ٹیگ مافیا کا ایسا حملہ ہوا کہ کہ بالآخر ہم نے اس آئی کو خیرباد کہہ کر اپنے ہی نام سے نئی آئی بنا ڈالی......
جاری ہے...
شکیل اختر رانا
About the Author: شکیل اختر رانا Read More Articles by شکیل اختر رانا: 2 Articles with 2117 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.