غَیبی مدد

دَورِ نبوی میں ایک تاجِر مدینہ پاک سے شام اور شام سے مدینۃ المنوّرہ مال لاتا اور لے جاتا تھا۔ ایک بار اچانک ایک ڈاکو گھوڑے پر سوار اس کی راہ میں حائل ہوا اور للکارکرتاجر پر جھپٹا۔ تاجر نے کہا:''اگر تو مال کے لئے ایساکر رہا ہے تو مال لے لے اور مجھے چھوڑدے۔''ڈاکو کہنے لگا:''مال تو میں لوں گا ہی ،اس کے ساتھ ساتھ تیری جان بھی لوں گا۔ ''تاجر نے اُسے بَہُت سمجھایا مگر وہ نہ مانا۔ بالآخر تاجر نے اس سے اتنی مہلت مانگی کہ وضو کر کے نَماز پڑھے اور کچھ دُعا کرے ۔ڈاکو اس پر راضی ہو گیا۔ تاجر نے وضو کر کے چار رکعت نماز پڑھی اور ہاتھ اٹھا کر تین باریہ دعا کی؛

ترجمہ:
اے محبت فرمانے والے، اے محبت فرمانے والے، اے محبت فرمانے والے، اے بزرگ عرش والے،اے پیدا کرنے والے،اے لوٹانے والے،اے اپنے ارادے کو پورا کرنے والے،میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے اس نور کے طفیل جس نے ترے عرش کو بھر دیا،میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری اس قدرت کے طفیل جس کے ساتھ تو اپنی تمام مخلوق پر قادر ہے اور تیری اس رحمت کے طفیل جو ہر شے کو گھیرے ہوئے ہے ،تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے اے مدد فرمانے والے میری مدد فرما۔

جب وہ تاجر دعا سے فارغ ہو ا تو دیکھا کہ ایک شخص سفید گھوڑے پر سوار ، سبز کپڑوں میں ملبوس ہاتھ میں نورانی تلوار لئے ہوئے موجود ہے ۔ وہ ڈاکو اس سُوار کی طرف بڑھا۔ مگر قریب پہنچتے ہی اس کا ایک نیزہ کھا کر زمین پر آرہا۔ وہ سوار تاجر کے پاس آیا اور کہا :''تُم اسے قتل کرو۔''تاجر نے پوچھا:'' آپ کون ہیں؟میں نے اب تک کسی کو قتل نہیں کیااور نہ اسے قتل کرنا میرے دل کو گوارا ہو گا۔ ''اس سوار نے پلٹ کر ڈاکو کو مار ڈالا اور تاجر کو بتایا کہ میں نے تیسرے آسمان کے دروازوں کی کھٹ پٹ سنی جس سے جان لیا کہ کوئی واقعہ ہوا ہے، اور جب تم نے دو بارہ دعا کی آسمان کے دروازے اس زور سے کھلے کہ ان سے چنگاریاں نکلنے لگیں۔تمہاری سہ بارہ دعا سن کر حضرت جبرئیل علیہ السلام تشریف لائے اور انہوں نے آوازدی :''کون ہے جو اس ستم رسیدہ کی مدد کو جائے؟''تو میں نے اپنے رب سے دعاکی:''یا اللہ عزوجل!اس کے قتل کا کام میرے ذمہ فرما۔''یہ بات یاد رکھو جو مصیبت کے وقت تمہاری یہ دعا پڑھے گا چاہے کیساہی حادثہ ہو اللہ تعالیٰ اُسے اُس مصیبت سے محفوظ رکھے گا اور اس کی دادرسی فرمائیگا۔ (روض الریاحین ،ص۲۵۶،ج۷،ص۳۱۳)
Nasir Memon
About the Author: Nasir Memon Read More Articles by Nasir Memon: 103 Articles with 180331 views I am working in IT Department of DawateIslami, Faizan-e-Madina, Babul Madinah, Karachi in the capacity of Project Lead... View More