گائے نے گوشت کھانا شروع کردیا

آج تک ہم صرف ایسی گائے ہی دیکھتے آئے ہیں جس کی خوراک چارہ ہوتی ہے کیونکہ گائے ایک سبزی خور جانور ہے لیکن آپ کو یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی کہ اب ایک ایسی گائے بھی سامنے آئی ہے جس نے چارہ ترک کر کے گوشت کھانا شروع کردیا ہے-
 

image


یہ انوکھی گائے کینیا کے ایک باڑے میں موجود ہے جہاں اس گائے نے چارے کو چھوڑ کر بھیڑوں کو بطور خوراک کھانا شروع کر دیا ہے۔

کینیا کے جنوب مغرب میں واقع دیہی علاقے ناکورو کے ایک باڑے میں موجود اس گوشت خور گائے کے حوالے سے کسان چارلس مابولیو کا کہنا ہے کہ “ میں نے ایک صبح دیکھا کہ یہ گائے میری ایک بھیڑ کو زخمی کر کے کھا رہی ہے جبکہ اگلے ہی دن وہاں سے ایک اور بھیڑ غائب ہوگئی“ ۔

“ پہلے تو میرا خیال تھا کہ گائے شاید زیادہ بھوکی ہے اس وجہ سے گائے کی خوراک کو دگنا کر دیا گیا مگر اس کے باوجود گائے نے بھیڑوں کا پیچھا نہیں چھوڑا-
 

image

مقامی زرعی افسر البرٹ کبوگی کے مطابق بعض خشک موسم ہونے کی وجہ سے جانوروں کو چارے سے وہ غذائی اجزا حاصل نہیں ہوپاتے جو عام حالات میں آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں۔ اس لیے ممکن ہے کہ یہ غذائی قلت کے باعث ہوا ہو۔
YOU MAY ALSO LIKE:

The cow recently mauled a sheep belonging to the owner who is now lost for words after finding it attempting to eat another one. The farmer, Charles Mamboleo, terms the incident as astonishing and has him worried over his three children who are sometimes left to feed the cow.