ویٹرس کے بال کھینچنے پر وزیراعظم کی معافی

حال ہی میں نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے ایک کیفے میں کام کرنے والی ویٹرس نے انکشاف کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جان کی نے ان کے بال کھینچنے پر معافی مانگی ہے۔

ویٹرس نے اپنا نام نہ ظاہر کرتے ہوئے ایک بلاگ میں لکھا ہے کہ جان کی کیفے میں آ کر ان کے منع کرنے کے باوجود ان کی پونی ٹیل لگاتار کھینچا کرتے تھے۔
 

image


دوسری جانب وزیر اعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ویٹرس کے بالوں کو ’مذاق میں کھینچا‘ تھا اور وہ معافی بھی مانگ چکے ہیں۔

اس انکشاف کے بعد حزب اختلاف کی جماعت اور عوام کی جانب سے وزیراعظم کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

ویٹرس نے اپنے بلاگ میں لکھا تھا کہ یہ واقعہ گزشتہ نومبر کی انتخابی مہم کے دوران پیش آیا تھا-

ویٹرس کے مطابق جب جان کی کیفے میں آتے تھے تو وہ چھپ جاتی تھیں جبکہ انھوں نے وزیر اعظم کے محافظوں کو بھی اس بات سے آگاہ کیا تھا کہ انھیں بال کھنچوانا پسند نہیں ہے۔

ویٹرس کا اپنے بلاگ میں یہ بھی لکھنا ہے کہ “ میں نے تنگ آ کر جان کی کو براہ راست بھی اس عمل سے منع کیا لیکن انہوں نے میری بات نہیں مانی“-

دوسری جانب اس حوالے سے وزیراعظم نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کے کیفے کے عملے کے ساتھ دوستانہ قسم کے تعلق تھے اور وہ اکثر ان سے ہنسی مذاق کیا کرتے تھے-
 

image

تاہم نیوزی لینڈ کی گرین پارٹی کے ایک رہنما میٹیریا ٹورے کا کہنا ہے کہ “ ہمیں وزیر اعظم سے اس رویے کی امید نہیں تھی اور بطورِ سیاست دان ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم کام کی جگہوں پر لوگوں کو محفوظ بنائیں نہ کہ انہیں ہراساں کریں“-
YOU MAY ALSO LIKE:

A waitress has revealed how the New Zealand Prime Minister had repeatedly given her unwanted attention while she was working at a cafe in Auckland frequented by him and his wife. Published on The Daily Blog on Wednesday, the anonymous woman has recounted how John Key kept playfully pulling her hair despite being told to stop during election time last year.