ٹوائلٹ کی کھدائی کے دوران شہر دریافت

کسی بھی وجہ سے کی جانے والی ٹوائلٹ کے نیچے کھدائی یقیناً کوئی انوکھا کام نہیں اور یہاں سے آپ کسی کام کی چیز کے ملنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے لیکن اٹلی کے ایک ٹوائلٹ کی کھدائی ضرور کسی کی تقدیر بدلنے کا سبب بن گئی-

جی ہاں ایک اطالوی شخص نے ٹوائلٹ کے نیچے کھدائی کرتے ہوئے ایک پورا تاریخی شہر دریافت کرلیا ہے-
 

image


لوسیانو فیگیانو اٹلی کے علاقے Locco کے رہائشی ہیں اور اپنے گھر میں ایک ریسٹورنٹ قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں- تاہم اس ریسٹورنٹ کے قیام میں آنے والی بڑی پریشانی ان کے ٹوائلٹ کا پائپ تھا جو کہ اکثر بند ہو جاتا تھا۔

لوسیانو نے اس پائپ کی مرمت کے لیے اپنے بیٹوں کی مدد سے ٹوائلٹ کی کھدائی کا آغاز کیا لیکن کچھ ہی وقت کے بعد وہ یکدم حیرت زدہ ہوگئے جب انہیں وہاں سے پرانے دور کے پتھروں کے نشانات ملے۔ یہی نہیں بلکہ مزید کھدائی پر ایک دروازہ بھی دریافت ہوا جس کی تاریخ 2500 سال قبل کی ہے-جبکہ اس مقام سے ایک مقبرہ بھی دریافت کیا گیا ہے۔

آثارِ قدیمہ کے ماہرین کے مطابق ان نشانات کا تعلق Messapians تہذیب سے ہے اور محکمہ ثقافتی ورثہ کے افسر گیووانی گیانگریکو کے مطابق مذکورہ مقام پر میسپئین دور سے لے کر رومن اور بائزنطینی ادوار تک کی تاریخ محفوظ ہے۔
 

image

گزشتہ چند سالوں سے ہونے والی تحقیقات اور کھدائی کے مکمل ہونے کے بعد فیگیانو کے گھر کو ایک عظیم میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب اسے آثار قدیمہ کے اہم ترین مقامات میں شمار کیا جاتا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

In the year 2001 Luciano Faggiano was having difficulty with sewage backing up in the toilet of the building he'd bought - 56 Via Ascanio Grandi, Lecce, Italy. As he wanted to open a restaurant there, fixing the loo situation was something which needed to be sorted out sharpish.