بن مانس نے ڈرون کو مار گرایا٬ ویڈیو

ڈرون سے انسان تو پریشان تھے ہی لیکن اب ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بن مانس بھی اس ٹیکنالوجی کو پسند نہیں کرتے جس کی مثال حال ہی میں ہالینڈ کے چڑیا گھر میں رونما ہونے والے ایک دلچسپ واقعے سے ملتی ہے-

جی ہاں ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں واقع چڑیا گھر کے ایک بن مانس نے ایک ڈرون طیارے کو اس وقت مار گرایا جب وہ اس کی جاسوسی کر رہا تھا-
 

image


اس بن مانس کو ڈرون کی یہ حرکت ناگوار گزری اور اس نے قریب آتے ڈرون کو لکڑی کی مدد سے مار گرایا-

یہ دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک پروگرام کے دوران بن کی حرکات دکھانے کے لیے ڈرون طیارے کی مدد لی جارہی تھی-
 

image

ڈرون گرانے کے باوجود بن مانس کے دل کو سکون نہ آیا اور اس نے نیچے اتر کر زمین پر پڑے ڈرون کو اٹھا کر اس کا معائنہ شروع کردیا-
 
 

YOU MAY ALSO LIKE:

It is not just humans who are concerned about the privacy implications of drones. An Arnhem TV station has lost one of its expensive drones after a chimpanzee managed to knock it out of the sky.