روزانہ 16 سگریٹ پینے والا کم عمر بچہ

سگریٹ نوشی کی عادت بڑی عمر کے افراد یا نوجوانوں میں تو موجود ہوتی ہے لیکن انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے 7 سالہ بچے کی روزانہ 16 سگریٹ پھونکنے کی عادت نے تو پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے-
 

image


انڈونیشیا کے علاقے مغربی جاوا کے رہائشی 7 سالہ دیہان اولدان 3 سال کی عمر سے سگریٹ نوشی کرتا چلا آرہا ہے اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب وہ ایک ہی دن میں سگریٹ کے تین پیکٹس پی جاتا تھا-

تاہم بچے کے والدین نے بچے کی اس عادت میں کمی کروائی اور اب ان سگریٹ کی تعداد 16 رہ گئی ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ خود بچے کے والدین بھی تمباکو نوشی کی لت میں مبتلا ہیں-

دیہان اپنے شوق کو پورا کرنے کے لیے گھر کے قریب واقع کھیتوں کا رخ کرتا ہے اور یہاں وہ لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہو کر سگریٹ نوشی کرتا ہے-

سیگریٹ نوشی کے اس بچے پر مضر اثرات مرتب ہونا شروع ہوچکے ہیں اور اب دیہان کو نظر کی کمزوری کا سامنا ہے اور اس کے ہونٹ بھی سیاہ ہوچکے ہیں-
 

image

اس کم عمر بچے کی یہ عادت نشہ کی صورت اختیار کرچکی ہے اور وہ اپنا نشہ پورا کرنے کے لیے گھر سے پیسہ چرانے سے بھی باز نہیں آتا-
YOU MAY ALSO LIKE:

A seven-year-old boy who has been addicted to cigarettes since he was just THREE now smokes 16 fags daily - after cutting down from three packets a day. Dihan Awalidan, from West Java in Indonesia, is just one of the handful of young boys in the small village of Cicapar who reject more traditional playtime pursuits in favour of a smoke.