تَوُکُّل کی برکت

اللہ تعالیٰ طالب علم کو خاص طور پرایسے ذریعے سے رزق عطا کریگاکہ اس کا گمان بھی نہ ہو گا، ان شآء اللہ عَزَّوَجَلَّ۔ لہٰذا طالب العلم کو چاہے کہ اپنے ربّ ہی پر تَوُکُّل کرے اور تھوڑے کھانے اور کم لباس پرقَنَاعَت کرے۔امام مالک علیہ رحمۃ اللہ الخالق فرماتے ہیں :جو فَقْرپر راضی نہ ہوگا تو اسے اس کا مطلوب یعنی علم نہ مل سکے گا ۔ (فیض القدیر،تحت الحدیث۸۸۳۸،ج۶،ص۲۲۸، ملخّصًا)

فقہ حنفی کے عظیم پیشوا اِمام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے ہونہار شاگرد امام ابویوسف رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے جب امامِ اعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی شاگردی اختیار کی تو آپ مالی طور پر زبوں حالی کا شکار تھے۔لیکن آپ نے ہمت نہ ہاری اور مسلسل علم حاصل کرتے رہے اور آخرِ کار فقہ حنفی کے امام کہلائے ۔
Nasir Memon
About the Author: Nasir Memon Read More Articles by Nasir Memon: 103 Articles with 180286 views I am working in IT Department of DawateIslami, Faizan-e-Madina, Babul Madinah, Karachi in the capacity of Project Lead... View More