چین میں جہنم کا دروازہ دریافت

چین کے صوبے سنکیانگ کے پہاڑوں میں ایک ایسا گڑھا دریافت ہوا ہے جس میں خوفناک آگ بھڑک رہی ہے اور اس دہکتے گڑھے کا درجہ حرارت اس حد تک بلند ہے کہ گڑھے کے قریب کھڑے ہونا تقریباً ناممکن ہے-
 

image


مقامی افراد کی جانب سے اس گڑھے کو جہنم کا دروازہ قرار دیا جارہا ہے-

سنکیانگ کے علاقہ ارومکی میں دریافت ہونے والے اس گڑھے کا درجہ حرارت 792 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ یہ درجہ حرارت بھی ماہرین نے 6 فٹ کے فاصلے سے نوٹ کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس گڑھے کا قطر تقریباً 3 فٹ ہے-

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ “ ہمارے علاقے میں جب کوئی آتش فشاں پہاڑ موجود نہیں ایسے کسی گڑھے کا دریافت ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔

تاہم جیولوجیکل بیورو کے ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ دہکتا گڑھا زیرِ زمین موجود کوئلے کی تہہ میں لگنے والی آگ کی وجہ سے نمودار ہوا ہے-
 

image

سنکیانگ فائر بیورو کے مطابق 1970ء کی دہائی میں یہاں درجنوں کوئلے کی کانیں موجود تھیں لیکن ان کانوں کو کان کنی کے بعد ٹھیک انداز میں بند نہیں کیا گیا یہی وجہ ہے کہ زیر زمین موجود کوئلے میں آگ لگی ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

A blazing sinkhole in northwest China terrified locals, attracting tourists as well as researchers and prompting questions about its origin. The temperature on top of the burning crater was estimated to be 792 degrees Celsius (1,457 degrees Fahrenheit).