بہادر پاکستانی شہری٬ شیر صرف چند فٹ دور

پاکستانی شہری اپنی بہادری کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں اور اس کی ایک زندہ مثال اس وقت بھی سامنے آئی جب ایک پاکستانی شہری نے ایک شیر کی تصویر صرف چند فٹ کی دوری سے کھینچی-

یہ حیرت انگیز واقعہ پاکستان کے شہر لاہور میں پیش آیا جہاں پاکستانی نوجوان عاطف سعید نے لاہور سفاری پارک کی سیر کے دوران ایک شیر کو بیٹھے ہوئے دیکھا اور اس کی تصویر کھینچنے شیر کے قریب پہنچ گیا-
 

image


یہ نوجوان شیر کے تصویر قریب سے کھینچنے کے لیے اپنی گاڑی سے باہر نکلا اور رینگتا ہوا شیر کے انتہائی قریب جا پہنچا- جس وقت عاطف سعید نے یہ تصویر کھینچی اس وقت شیر اور عاطف کا درمیانی فاصلہ محض 10 فٹ تھا-

تاہم عاطف نے جیسے ہی تصویر کھینچی تو کیمرے کے کلک کی آواز سے شیر چونک اٹھا اور اس نے عاطف پر چھلانگ لگا دی-

عاطف کا کہنا ہے کہ شیر کے چھلانگ لگاتے ہی میں فوراً اپنی گاڑی کے نیچے گھس گیا جو کہ میرے قریب ہی کھڑی تھی جبکہ گاڑی کے دروازے بھی کھلے تھے-

عاطف کا مزید کہنا ہے کہ شاید ہی میں کبھی دوبارہ ایسی حرکت کروں کیونکہ اس وقت میں اور شیر انتہائی قریب تھے-

YOU MAY ALSO LIKE:

Growling in the night this lion king was just seconds away from pouncing on the lucky photographer who took this incredible picture. At a distance of just 10ft Atif Saeed, 38, from Pakistan took the up-close snap of the lion in Lahore Safari Park from the open door of his car.