چھانگا مانگا کیوں کہتے ہیں؟ پاکستان کا عظیم تاریخی ورثہ

پاکستان حیرت انگیز مقامات کا گھر ہے اور انہی مقامات میں سے ایک چھانگا مانگا کا جنگل بھی ہے- اسے دنیا کا سب سے بڑا انسانی منصوبہ اور انسانوں کی جانب سے بنایا جانے والا سب سے بڑا مصنوعی جنگل قرار دیا جاتا ہے- برطانوی دورِ حکمت میں بنائے جانے والے اس مصنوعی جنگل کا مقصد اس وقت کے اسٹیم انجنوں کو لکڑی فراہم کرنا تھا- چھانگا مانگا کے جنگلات صوبہ پنجاب کے شہر لاہور سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہیں اور 12 ہزار ایکڑ کے وسیع ترین رقبے پھر پھیلے ہوئے ہیں-

اسے چھانگا مانگا کیوں کہتے ہیں؟
ان جنگلات کا نام بھی لوک کہانی پر مشتمل ہے- یہ دو بھائیوں کی کہانی ہے جن میں سے ایک کا نام چھانگا اور دوسرے کا نام مانگا تھا- یہ دوںوں بھائی چور تھے اور حکام سے بچنے کے لیے ان جنگلات میں چھپ جایا کرتے تھے- ان بھائیوں کے قصے اس کے علاقے کے بارے میں جاننے والے ہر بچے کے لیے دلچسپی کا باعث ہوتی ہیں-
 

image


محل وقوع:
چھانگا مانگا کے جنگلات لاہور اور ساہیوال کے درمیان قومی شاہراہ کے مشرقی حصے میں تقریبا 10 کلومیٹر پر واقع ہیں. ایک بہت بڑا علاقہ ہونے کی وجہ سے اس کا کچھ حصہ قصور ضلع اور جبکہ کچھ لاہور ضلع میں آتا ہے-

شجرکاری کی تاریخ:
چھانگا مانگا کے جنگلات میں شجرکاری کا آغاز 1866 میں کیا گیا- اس جنگل کا پہلا ابتدائی ورکنگ پلان 1871 میں Mr. B. Ribbentro نے تیار کیا- اور یہاں سب سے پہلے درختوں کی کٹائی 1881 میں شروع ہوئی- 1888 میں برطانوی حکام نے فیصلہ کیا کہ وہ اس جنگل کے ایک وسیع رقبے پر شیشم کی لکڑی اگائیں گے-
 

image

حیرت انگیز مسکن
اس جنگل میں متعدد اقسام کے درخت موجود ہیں- یہاں کیکر٬ شیشم٬ سفیدہ٬ شہتوت کے درخت اور دیگر مختلف اقسام کے درخت پائے جاتے ہیں- چھانگا مانگا ایشیائی گِدھوں کے حوالے سے پاکستان کا اہم ترین مقام بھی ہے- اس مقام پر ڈبلیو ڈبلیو ایف نے گِدھوں کو تحفظ فراہم کرنے اور ان کی ایسی نسلیں جو خطرے سے دوچار ہیں کو محفوظ بنانے کے لیے 2006 سے ایک پروگرام کا آغاز کر رکھا ہے-
 

image

سیاحتی مقام
اس جنگل میں جنگلی حیات پر مشتمل ایک پارک بھی موجود ہے جبکہ ایک واٹر ٹربائن٬ آبشار اور بچوں کے کھیلنے کے لیے ایک وسیع ایریا بھی موجود ہے- یہاں آنے والوں سیاحوں کے لیے ایک ٹرین بھی ہے جس میں سوار ہو کر وہ پورے جنگل کی سیر کر سکتے ہیں- اس کے علاوہ یہاں ایک جھیل بھی بنائی گئی ہے جس میں کشتی کی سواری کی جاسکتی ہے- یہاں آنے والے سیاحوں کے لیے ایک ریزورٹ بھی ہے جو لاہور سے 80 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے-
 

image

کٹائی:
اس جنگل میں بھی درختوں کی کٹائی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے یہ خطرے سے دوچار ہے - ضرورت اس امر کی ہے کہ اس جنگل کی حفاظت کی جائے کیونکہ یہ دنیا کا سب سے بڑا مصنوعی جنگل ہے جو کہ پاکستان میں واقع ہے اور یہ بات کسی اعزاز سے کم نہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan is home to many wonderful places. One of these is the Changa Manga forest. It is believed to be one of the world’s largest man-planned and man-grown forests. Planted in 1890 by the then ruling British, its aim was to provide wood fuel for the railway steam engines.