سال 2015: دنیا کے بہترین اور دلچسپ ڈیزائن

لندن ڈیزائن میوزیم میں آرکیٹیکچر سے لے کر گاڑیوں اور کرسیوں کی ڈیزائن تک کی عالمی سطح پر بہترین تخلیق کا جشن منایا جا رہا ہے اور اب یہ جشن آٹھویں سال میں داخل ہوچکا ہے- سال 2015 کے بہترین ڈیزائنوں کو لندن کے ڈیزائن میوزیم میں 23 اگست تک دیکھا جا سکتا ہے۔ آئیے آپ کو بھی چند فاتح اور دنیا کے بہترین ڈیزائن دکھاتے ہیں-
 

میز
یہ میز ایک خاص قسم کے شمسی سیل سے آراستہ ہے- اس سیل کے زریعے فون اور ٹیبلٹس وغیرہ چارج کیے جاسکتے ہیں- اس سیل کو چارج ہونے کے لیے سورج کی روشنی کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ یہ عام روشنی سے توانائی حاصل کرلیتا ہے-

image


کوڈنگ
کمپیوٹر کی دنیا میں “ کوڈنگ “ سب سے زیادہ اہمیت کی حاصل ہوتی ہے- Kano کی ڈیزائن کردہ یہ ڈیوائس تمام عمر کے افراد کو ایک کپمیوٹر کو تیار کرنے اور اس کی بنیادی کوڈنگ کو سمجھنے میں مدد فراہم کرتی ہے-

image


پروجیکٹ ڈینیل
یہ دنیا کی سب سے پہلی تھری ڈی مصنوعی اعضا تیار کرنے والی لیب ہے- اس لیب کے بانی Mick Ebeling نے پہلے تو تجربے کے لیے ایک ایسا سوڈانی نوجوان تلاش کیا جس کے دونوں بازو ایک بم دھماکے نتیجے میں کھو چکے تھے- اس وقت سے اس لیب میں دو تھری ڈی پرنٹر رکھے گئے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد مصنوعی اعضاﺀ حاصل کرسکیں اور وہ بھی صرف 100 ڈالر میں-

image


بل بورڈ
پیرو میں نصب یہ بل بورڈ دیکھنے میں ایک عام سا بل بورڈ معلوم ہوتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ بل بورڈ ایک ایسی ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے جو آج کے دور کے لیے انتہائی اہم ہے- یہ بل بورڈ آسمان سے آنے والی آلودگی کو صاف کرتا ہے اور بدلے میں 1 لاکھ کیوبک میٹر کے حساب سے صاف ہوا کو مقامی ماحول میں شامل کرتا ہے- جو کا یہ واحد بل بورڈ کرتا ہے وہ 1200 درخت مل کر کرتے ہیں-

image


مسجد
پہلی نظر میں یہ کوئی تاریخی عمارت معلوم ہوتی ہے جو کہ استنبول میں واقع ہے لیکن درحقیقت یہ ایک استنبول کی نئی مسجد ہے- منفرد ڈیزائن کی حامل یہ Sancaklar نامی مسجد Emre Arolat نے ڈیزائن کی ہے-

image


فوڈ مارکیٹ
یہ نیدر لینڈ کی نئی فوڈ مارکیٹ ہے اور Markthal کے علاقے روٹرڈیم میں واقع ہے- اس عمارت میں 228 اپارٹمنٹ میں بھی تعمیر کیے گئے ہیں جبکہ ہر اپارٹمنٹ کی کھڑکیاں اور شیشے کے بنے فرش ساؤنڈ پروف ہونے کے ساتھ ساتھ smell-proof بھی ہیں-

image


کششِ ثقل کی ضد
اس عمارت کے چند حصے کششِ ثقل کے قوانین کو دھوکہ دیتے محسوس ہوتے ہیں- یہ بلند و بالا عمارت سڈنی میں تعمیر کی گئی ہے- تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس عمارت پر ایک عمودی شکل کا باغ بنایا گیا ہے جسے ایک فرانسیسی آرٹسٹ اور ماہر نباتات نے مل کر ڈیزائن کیا ہے-

image

فاؤنڈیشن لوئس وتوں
یہ عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل عمارت پیرس میں تعمیر کی گئی ہے- اس عمارت میں تین ہزار سے زائد شیشے کے پینل نصب کیے گلے ہیں- عمارت کو مختلف کنسرٹ اور آرٹ کی نمائش منعقد کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے-

image

بی ایم ڈبلیو
گزشتہ چند سالوں سے ٹرانسپورٹ کے سیکشن میں ماحول دوست پیداوار اور بہترین کارکردگی کی حامل گاڑیوں پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے- بی ایم ڈبلیو کی i8 plug-in hybrid کا دعویٰ ہے کہ اس نے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا ہے اور یہ سب گاڑی کے ڈھانچے کے وزن میں کمی کے بدولت ممکن ہوا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

There are 76 nominated projects competing to be crowned Design of the Year 2015. Here we showcase 20 of the finalists. All finalists' details are on show at London's Design Museum with the overall winner announced in June. Curator Gemma Curtin provides video narration.