مرنے کے بعد بھی بیوی نے پیچھا نہ چھوڑا

بیویوں کے ہاتھوں تنگ شوہر ہمیشہ اسی امید میں رہتے ہیں کہ کبھی تو انہیں سکون میسر آئے گا لیکن 79 سالہ ٹیڈ وائزمین کی یہ امید تو ان کی بیوی کی وفات کے بعد بھی پوری نہ ہوئی اور ان کی بیوی اب بھی ان کے پیچھے ہیں۔
 

image


ٹیڈ کے مطابق “ ان کی بیوی یوون ایک انتہائی جھگڑالو خاتون تھی اور ہر وقت کسی نہ کسی بات پر انہیں ٹوکتی رہتی تھی۔ تاہم گزشتہ برس جب ان کی بیوی 64 سال کی عمر میں وفات پاگئی تو انہیں امید تھی کہ اب ان کی زندگی ضرور آرام سے گزرے گی۔

تاہم ٹیڈ کی یہ امید ایک شام اس وقت ٹوٹ گئی جب انہیں اپنی مرحومہ بیوی کے زوردار آواز سنائی دی- ٹیڈ کا کہنا ہے کہ ان کی بیوی نے ان سے گرجدار آواز میں کہا تھا ”تم نے میری چپل پہن رکھی ہے۔ فوری اتارو اسے۔“

ٹیڈ کا کہنا ہے کہ “ میں ان الفاظ کو اپنا وہم سمجھا اور میں نے چپل پہنے رکھی لیکن کچھ دیر بعد پھر وہی آواز آئی اور جب تک میں نے چپل اتار نہ دی یہ آوازیں مسلسل میرا پیچھا کرتی رہیں“-
 

image

“ اب مجھے کبھی اپنی بیوی کی آواز باورچی خانے میں سنائی دیتی ہے تو کبھی بیڈروم میں اور یہاں تک کہ بعض اوقات غسل کے دوران بھی وہ چلاتی ہے کہ اتنا پانی مت ضائع کرو“۔

ٹیڈ کا کہنا ہے کہ “ میری بیوی نے مرنے کے بعد بھی مجھے چین سے زندگی گزارنے نہیں دی اور وہ اب بھی گھر میں موجود ہے- کبھی گھر میں موجود سامان کی ترتیب تبدیل کردیتی ہے تو کبھی فالتو لائٹس آف کردیتی ہے“-
YOU MAY ALSO LIKE:

A widower believes he is being haunted by his dead wife - a year and a half after she died. Ted Wiseman claims his wife of 46 years, Yvonne, is complaining about his bed time habits and the tidiness of the house they shared in Halesowen, West Midlands.