والدین اور ہم 3

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انسان پر والدین کے اسی(۸۰) حقوق ہیں ، چالیس کا تعلق ان کی زندگی اور چالیس کا تعلق ان کے مرنے کے بعد ہے۔
وہ چالیس حقوق جو زندگی میں اولاد پر واجب ہیں ان میں سے دس کا تعلق جسم، دس کا تعلق زبان، دس کا تعلق دل اور باقی دس کا تعلق مال سے ہے۔
والدین کے وہ جسمانی حقوق جن کا خیال رکھنا اولاد پر واجب ہے۔
۱)۔ والدین کی خدمت کی جائے، کیونکہ فرمان خدا وندی ہے’’ واخفض لھما جناح الذلّ من الرحمہ‘‘۔
۲)۔ ان کی عزت و وقار کا دھیان رکھا جائے۔
۳)۔ ان کو پشت نہ کی جائے۔
۴)۔ ان کے حکم پر عمل کرے اگر شریعت میں حرام نہ ہو اور اگر کام شرعاً واجب نہ ہو تو جس کام سے منع کریں، رک جانا چاہئے۔
۵)۔ سنتی روزہ والدین کی اجازت کے بغیر نہ رکھا جائے۔
۶)۔ جیسے ہی والدین سامنے آئیں ،کھڑے ہو جانا چاہئے، جب تک اجازت نہ دیں بیٹھنا نہیں چاہئے۔
۷)۔ والدین کی رضامندی کے بغیر سفر پر نہ جائے۔
۸)۔ راستہ چلتے وقت والدین کے پیچھے چلے۔
۹)۔ ان کے بارے میں مہربانی سے سوچ بچار کرے۔
۱۰)۔ ہمیشہ خود کو ان کی خدمت کیلئے تیار رکھے۔
البتہ وہ دس حقوق کہ جن کا تعلق زبان سے ہے ان کے مطابق اولاد کو چاہئے کہ:
۱)۔والدین کے ساتھ نرم لہجہ میں بات کرے۔
۲)۔ ان کی آواز سے اپنی آواز بلند نہ کرے۔
۳)۔ ان کی شان میں گستاخی نہ کرے۔
۴)۔ ان کو نام سے نہ بلائے بلکہ ابا جان ، امی جان وغیرہ سے مخاطب کرے۔
۵)۔ ان کی بات کو نہ کاٹے۔
۶)۔ ان کی کہی ہوئی بات کو نہ جھٹلائے۔
۷)۔نیکی کی تبلیغ کرتے ہوئے اور برائی سے روکتے ہوئے ان کی طرف اپنا خطاب قرار نہ دے۔
۸)۔ ہمیشہ ان کیلئے دعا کرتے رہنا چاہئے۔
۹)۔ ان کے ساتھ ادب و احترام سے بات کرے۔
۱۰)۔ ان دونوں کو اُف نہ بولے اور ان کی طرف سے اپنا رخ نہ موڑے۔
وہ دس چیزیں جن کا تعلق دل سے ہے اور اولاد کا ان پر عمل کرنا واجب ہے۔
جاری ہے.....................
sajid khan
About the Author: sajid khan Read More Articles by sajid khan: 13 Articles with 9711 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.