بیجنگ: کیپسول اپارٹمنٹس٬ بلند کرایوں کا انوکھا حل

بیجنگ کے ایک رہائشی کی جانب سے اب ایسے انتہائی چھوٹے رہائشی اپارٹمنٹس متعارف کروائے گئے ہیں جو دیکھنے میں کسی ڈبے کی مانند دکھائی دیتے ہیں-ان رہائشی اپارٹمنٹس کو کیپسول اپارٹمنٹس کہا جاتا ہے-

کیپسول اپارٹمنٹس بیجنگ کے بلند ترین کرایوں کا ایک توڑ ہیں کیونکہ یہ اپارٹمنٹس انتہائی کم کرائے پر دیے جاسکتے ہیں-
 

image


کیپسول اپارٹمنٹس کے مالک مکان کی جانب سے فی کمرہ 16 ڈالر یومیہ کے حساب سے کرایہ وصول کیا جارہا ہے جس کے بدلے رہائشی کو 160 مربع میٹر کے فلیٹ میں ایک چھوٹا سا کمرہ اور اس کے ساتھ محدود لاونج استعمال کے لیے دیا جاتا ہے۔

یہاں رہائش اختیار کرنے والوں کے لیے ضروری ہیں کہ مل جل کر رہنے کے عادی ہوں کیونکہ ان فلیٹس میں ایک ہی وقت 17 افراد رہائش اختیار کرسکتے ہین-

کیپسول اپارٹمنٹ کا ایک رہائشی 22 سالہ نوجوان جو کہ روزگار کی تلاش میں بیجنگ آیا ہے کا کہنا ہے کہ یہاں کرایہ بہت کم ہے جبکہ بیجنگ میں دوسری جگہوں پر کرائے آسمان سے باتیں کر رہے ہیں۔
 

image

اس نوجوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ البتہ اس فلیٹ میں تازہ ہوا کی کمی ضرور ہے لیکن میں ادھر کچھ عرصے سے رہ رہا ہوں اس لیے اب مجھے اس کی عادت ہو گئی ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Residents of Beijing are being offered the chance to rent tiny capsule-sized apartments, as long as they don't mind sharing, it appears. While capsule hotels are primarily a Japanese phenomenon, with very few establishments available for visitors to China, one landlord is reportedly renting out rooms for as little as 100 yuan per night ($16; £11).