خوبصورت ،لمبے گھنے بال اور ان کی دیکھ بھال

خوبصورت،لمبے ،گھنے اور چمکدار بال ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے چاہے وہ مرد ہو یا خاتون ہو۔آجکل بالوں کے مسائل ہر ایک کے ساتھ ہیں ہر تیسرا بندہ اپنے بالوں کی شکائت کرتا ہوا نظر آتا ہے۔مارکیٹ مہنگے اور اچھے شیمپو دستیاب ہیں لیکن وہ بھی بالوں کے مسائل کا مکمل حل نہیں ہیں۔آجکل بالوں کے گرنے کی وجہ بے دریغ غیر ضروری اور غیر معیاری جیل،خوشبو والے تیل اور شیمپو کا استعمال ہمارے بالوں کے دشمن ہیں اس کے علاوہ ہم بھی اپنے بالوں کی زیادہ حفاظت نہیں کرتے باہر کا ماحول بھی بالوں کے لئے زیادہ سود مند نہیں ہے کیونکہ باہر گاڑیوں کا دھواں اور گردو غبار بالوں کی زندگی کو کم کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ ناقص غذا بھی بالوں کی نشو و نما پر اثر انداز ہوتی ہے۔کچھ داخلی بیماریوں کی وجہ سے بھی بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں یا پھر قبل از وقت سفید ہو جاتے ہیں۔اس کے علاوہ خواتین بالوں کو زیادہ کھینچ کر یا سخت باندھتی ہیں اس سے بھی بال گرتے اور ٹوٹے ہیں۔ہیئر ڈرائر کا زیادہ استعمال بھی بالوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔گھنگھریالے بال بنانے کی خاطر ساری رات بالوں میں کلپ لگا کر رکھنا یہ بھی بالوں کے کمزار ہونے کی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔خواتین میں ہارمونز کی تبدیلی پر بھی بال کم ہو جاتے ہیں اس کے علاوہ زچگی کی دوران بھی بال جھڑتے ہیں۔با لوں میں اگر کوئی مسئلہ ہو جائے تو فوراً اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ بروقت علاج کروا کے کسی بڑے مسئلے سے بچا جا سکے۔اس لئے ایسی غذاؤں کا استعمال کرنا چاہئے جس سے بالوں کی نشو و نما بہتر ہو سکے ۔دودھ قدرت کا انمول تحفہ ہے ۔دودھ نہ صرف آپ کے بالوں بلکہ جلد کے لئے بھی اچھے اثرات کا حامل ہے اور اس کے پینے سے آپ صحت مند رہتے ہو۔

پہلے خواتین بالوں کے گرنے سے پریشان ہوتی تھیں لیکن اب مرد حضرات بھی اس مسئلے کا شکار نظر آتے ہیں اور خواتین سے زیادہ پریشان نظر آتے ہیں۔میں کوشش کروں گا دونوں کے مسائل کو بیان کر سکوں تاکہ آپ میرے اس مضمون سے مستفید ہو سکیں۔پرانے زمانے میں دیسی ٹوٹکے ہی بالوں کے لئے آزمائے جاتے تھے اور کامیابی سے استعمال کیے جاتے تھے لیکن جیسے جیسے زمانی نے ترقی کی تو بالوں کے لئے نت نئے شیمپو ،جیل اور تیل بن گئے جن کا فائدہ تو کچھ نہ ہوا البتہ بندہ اپنے بالوں سے جاتا رہا۔ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس کے بال قدرتی اور صحت مند رہیں۔

اگر آپ کے بال بہت زیادہ گرتے ہیں تو پھر آپ اپنے بالوں کے لئے ضرور پریشان ہوں گے اس کے لئے میں آپ کو میڈی کیٹڈ آئل استعمال کرنے کا مشورہ دوں گا تاکہ آپ کے گرتے بالوں کو ایک ٹانک مل سکے ۔ہم بھی آپ کو ہومیو پیتھک میڈی کیٹڈ آئل بنا کر دے سکتے ہیں جس کی قیمت 500روپے اس میں تمام اخراجات شامل ہیں۔اس کے لئے آپ میرے موبائل پر ایس ایم ایس کر دیں۔یا مزید تفصیلات بتا کر رائے لے سکتے ہیں۔شکریہ

بالوں میں تیل ضرور لگایا کریں آئل بالوں کے لئے بہترین ٹانک ہے اس کا استعمال آپ کے بالوں کو ایک نئی جان بخشے گا اور بال لمبے،گھنے اور چمکدار ہو جائیں گے۔بالوں کے لئے زیتون ،آملہ،کوکونٹ اور بادام کے تیل زیادہ بہتر ہوتے ہیں۔اور بالوں کی نشو و نما میں بہتر کردار ادا کرتے ہیں۔تیل لگانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہلکے ہاتھ سے مساج کیا جائے اور آہستہ آہستہ بولوں میں لگایا جائے۔اگر روزانہ تیل نہیں لگا اسکتے تو کم از کم دو دن بعد لگا لیا کریں ۔اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو کم از کم ایک ہفتہ بعد اپنے بالوں کو ضرور تیل لگائیں۔اگر تیل کو ہفتہ بعد لگانا مقصود ہو تو کوشش کریں چار پانچ گھنٹے تیل لگا رہے اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے اپنے بالوں کو دھو لیں۔زیادہ دیرتک آئل نہ لگا کر رکھیں کیونکہ اس سے سر میں گرد و غبار سے مسام بند ہو جاتے ہیں جس سیسر میں خشکی پیدا ہو سکتی ہے۔

بالوں کو دھوپ سے بھی بچا کر رکھنا چاہئیاس سے کم عمری میں ہی بال سفید ہو جاتے ہیں جس سے چہرہ پر بھی بھی برے اچرات مرتب ہوتے ہیں۔اب ہم نیچے چند ہومیو پیتھک ادویات کا ذکر کریں گے تاکہ آپ بھی اس سے مستفید ہو سکیں۔
ہومیو پیتھک ادویات:
٭جبرانڈی Q:اگر بال قبل از وقت سفید ہو جائیں تو اس دوا کے دس قطرے تھوڑے سے پانی میں ملا کر دن میں تین بار استعمال کریں۔
٭لائیکو پوڈیم : یہ دوا بھی بالوں کے گھڑنے میں دی جاتی ہے اور ایسے افراد جو گنجے ہو رہے ہوں اگر وہ اس کا بروقت استعمال شروع کر دیں تو بالوں کے گرنے سے محفوظ رہ سکتے ہیں اس دوا کی طاقت ڈاکٹر ہسٹری لینے کے بعد ہی بتا سکتا ہے۔
٭سیپیا :یہ دوا بھی ایسی خواتین کے لئے بہت اہمیت کی حامل دوا ہے جن میں زچگی کے بعد بال جھڑنا شروع ہو جاتے ہیں ان کے لئے یہ مفید دوا ہے۔
٭ہائیڈرو فلورک:اس دوا کا استعمال تب کیا جاتا ہے جب سر میں بال گرنے سے جگہ جگہ پر گنج بنتے جا رہے ہوں اس کا استعمال بال گرنا بند ہو جاتے ہیں۔
٭آرنیکا:یہ دوا بالوں کو گرنے سے روکتی ہے اور بالوں کو ایک نئی صحت دیتی ہے جس سے بال چمکدار ہو جاتے ہیں ،بالوں سے خشکی و سکری کابھی خاتمہ ہو جاتا ہے۔
٭آرنیکا مونٹانا ہئیر آئل:ہم یہ آئل آپ کی ہسٹری لینے کے بعد بنا کر دیتے ہیں ۔بالوں کے تمام مسائل کا حل ہے۔قیمت 500روپے بمہ ڈاک خرچ اور پیکنگ چارجز ہیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1829160 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More