عام اشیا جو آپ کی جان لے سکتی ہیں

عام طور پر شارک مچھلی کو انسان کے لیے خوفناک تصور کیا جاتے ہے جس کی وجہ سے ہر سال متعدد افراد موت کا شکار ہوجاتے ہیں- لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ زیادہ تر اموات کا سبب وہ عام چیزیں ہوتی ہیں جو ہم اپنی روزمرہ زندگی میں استعمال کرتے ہیں- ان اشیاﺀ کے باعث واقع ہونے والی اموات کی تعداد شارک حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد سے بھی کئی زیادہ ہے-
 

image
بظاہر عام طور پر صرف شارک کو ایک خوفناک مخلوق سمجھا جاتا ہے لیکن اس سے زیادہ جان لیوا انسان کے لیے ٹی وی ثابت ہوتا ہے- ہر سال تقریباً 29 افراد صرف اپنے اوپر ٹی وی سیٹ کے گرنے کی وجہ سے موت کا شکار ہوجاتے ہیں-
 
image
دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال انتہائی خطرناک ثابت ہوتا ہے- صرف امریکہ میں ہی ہر سال تقریباً 6 ہزار افراد اپنی اس بری عادت کے باعث موت کا شکار بن جاتے ہیں-
 
image
بہت سی ایسی چیزیں ہیں جو باتھ ٹب میں نہیں کرنی چاہئیں- مثال کے طور پر سونا٬ ہر سال تقریباً 300 اموات باتھ ٹب میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوتی ہیں جن میں سے بیشتر اموات کا سبب نیند ہوتی ہے-
 
image
پینسل کا استعمال لکھنے کے لیے کیا جاتا ہے لیکن کیا آپ یقین کریں گے کہ ہر سال تقریباً 100 افراد اسی پینسل کے باعث موت کا شکار بن جاتے ہیں-
 
image
وینڈنگ مشین کے گرنے کی وجہ سے موت کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد شارک اور سانپ کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ ہے- صرف امریکہ میں ہر سال 2 افراد وینڈنگ مشین کے گرنے کی وجہ سے ہلاک ہوجاتے ہیں-
 
image
ہر سال 40 سے 60 افراد آسمانی بجلی کے گرنے کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں- اور یہ تعداد بھی شارک کے حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد سے زیادہ ہے-
 
image
صرف شمالی امریکہ میں ہی ہر سال موم بتی کی وجہ سے 10 ہزار مقامات پر آگ لگنے کے واقعات پیش آتے ہیں اور 120 افراد موت کا شکار بن جاتے ہیں- اس لیے موم بتی کا استعمال انتہائی احتیاط کے ساتھ کیجیے-
 
image
ہر سال صرف امریکہ میں 1600 افراد سیڑھیوں سے متعلق پیش آنے والے حادثات میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں- سیڑھیاں اترتے اور چڑھتے وقت احتیاط سے کام لیجیے اور ممکن ہو تو حفاظتی جنگلے پر اپنی گرفت مضبوط رکھیے-
 
image
اگر آپ کو کہیں جیلی فش دکھائی دے تو ہرگز اسے ہاتھ نہ لگائیے کیونکہ ان کا کاٹنا انتہائی مہلک ثابت ہوتا ہے- دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 200 افراد صرف جیلی فش کے کاٹنے کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں-
 

image

بیڈ کا استعمال آرام و سکون کے لیے کیا جاتا ہے لیکن کبھی کبھی انسان اس کی وجہ سے ہمیشہ کی نیند بھی سو جاتا ہے- ہر سال تقریباً 450 افراد بیڈ سے گرنے کی وجہ سے ہلاک ہوجاتے ہیں-
 

image

ہر سال درجنوں افراد آتش بازی کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں- اس لیے آتش بازی کے سامان سے بھی دو رہنا بہتر ہے-
 

image

فرنیچر کو ایک مقام سے دوسرے مقام پر شفٹ کرنا ایک عام سی بات ہے لیکن بھاری فرنیچر کو منتقل کرنا کبھی کبھی جان لیوا بھی ثابت ہوجاتا ہے- ہر سال 26 افراد بھاری فرنیچر کی وجہ سے موت کا شکار بن جاتے ہیں-
 

image

ناریل صحت کے لیے بہترین قرار دیا جاتا ہے لیکن یہی ناریل درخت سے گر کر ہر سال 150 افراد کو اپنا شکار بھی بنا لیتا ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

Are you afraid of sharks? Who are we kidding? Of course you are! Their sharp teeth, massive jaws, and uncanny ability to appear out of nowhere, make them the stuff of nightmares. But here's the thing: when you look at the numbers, it's clear that there are literally hundreds of things out there that are far more deadly than sharks.