پاکستان: قطری شہزادے کے قیمتی باز ضبط

پاکستان میں جنگلی حیات کے اہلکاروں نے نایاب پرندوں کا غیر قانونی شکار کرنے پر ایک قطری شہزادے پر نہ صرف جرمانہ عائد کیا ہے بلکہ اس کے دو قیمتی شکاری بازوں کو بھی ضبط کر لیا ہے۔

ڈوئچے ویلے کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ پاکستانی حکام کے مطابق قطری شہزادے کے جن بازوں کو ضبط کیا گیا ہے، ان کی قیمت دو لاکھ پچاس ہزار ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلعی افسر سید خان ملوکی کا نیوز ایجنسی ایے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ضبط کیے گئے باز رواں ہفتے جنگل میں چھوڑ دیے گئے تھے۔
 

image


سرکاری افسر ملوکی کا کہنا تھا کہ قطری پرنس کا نام عبداللہ بن عبدالرحمان الثانی تھا اور ملک چھوڑنے سے پہلے جرمانے کے طور پر ان سے اسّی ہزار روپے وصول کیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ قطری شہزادے کو جنوری کے وسط میں، جس وقت جرمانہ کیا گیا، وہ اس وقت نایاب نسل کے تلور (ہوبارابسٹرڈ) کے شکار میں مصروف تھا۔ خیال رہے کہ صدیوں تک شکاری اپنے عقابوں کی مدد سے ہوبارا بسٹرڈ کا شکار کرتے رہیں ہیں، تاہم اب اس پرندے کی نسل خطرے کا شکار ہے اور جنگلی حیات کی عالمی تنظمیں اس پرندے کی بقاء کے لیے کام کر رہی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں ہوبارا بسٹرڈ کے شکار پر پابندی عائد ہے، تاہم عرب سے آنے والے امیر سیاح شکاریوں کو اس پرندے کے شکار کے لیے خصوصی اجازت نامے جاری کیے جاتے ہیں، جن کے تحت اجازت ناموں کے حامل افراد دس روز میں زیادہ سے زیادہ ایک سو پرندے شکار کر سکتے ہیں۔ تاہم یہ اجازت نامے چند علاقوں کے لیے جاری کیے جاتے ہیں۔

تاہم ملوکی کا کہنا تھا کہ قطری شہزادے کے پاس شکار کرنے کا کوئی اجازت نامہ موجود نہیں تھا۔ دوسری جانب اس بارے میں تبصرہ کرنے کے لیے قطری شاہی خاندان کے نمائندوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی، جو ناکام رہی۔
 

image

نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق شکار کے دلدادہ امیر عرب باشندے ہر سال اپنے شوق کی تسکین کے لیے پاکستان کا رخ کرتے ہیں اور عرب کے روایتی طریقوں سے اس پرندے کا شکار کرتے ہیں۔ یہ افراد محتدہ عرب امارات، سعودی عرب اور کویت سے پاکستان کا رخ کرتے ہیں۔

محتاط اندازوں کے مطابق ہر برس سردیوں میں پانچ لاکھ تا ایک ملین پرندے سائبیریا سے پاکستان آتے ہیں۔ چند ماہ کے کے لیے وسطی اور جنوبی ایشیا کی جانب پرندوں کی اس ہجرت کا مقصد سائبیریا کی شدید سردی سے بچنا ہوتا ہے، تاہم اسی وقت ان مہمان پرندوں کو مارنے عرب کے مالدار شکاری بھی پاکستان آ موجود ہوتے ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Wildlife officials in Khyber Pakhtunkhwa (KP) fined a Qatari prince and seized two of his prized hunting falcons after he was discovered illegally hunting a rare bird species, an official said on Thursday. The confiscated falcons — which can be worth upwards of $250,000 each — were released into the wild this week, said Khan Malook, a district wildlife officer in KP.