گھر خریدنے پر بیوی مفت حاصل کریں

مختلف کمپنیاں گاہکوں کو اپنی مصنوعات کی جانب متوجہ کرنے کے لیے اکثر پرکشش اور منفرد قسم کی آفر تو کرتی ہی رہتی ہیں لیکن انڈونیشیا میں ایک گھر خریدنے پر بیوی مفت حاصل کرنے کی آفر نے تو سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے-

اس دلچسپ اشتہار میں اپنا گھر فروخت کرنے والی خاتون کی جانب سے گھر خریدنے والے کو شادی کی پیشکش کی گئی ہے۔
 

image


اشتہار کا بیشتر حصہ کسی عام اشتہار کی مانند ہی ہے جس میں گھر کی خوبیاں یا اسٹرکچر کے بارے میں بتایا گیا ہے لیکن گھر کی موجودہ مالکن کے ساتھ شادی کی اس انوکھی آفر نے پورے اشتہار کو ہی دلچسپ بنا دیا ہے-

یہ ایک منزلہ مکان 40 سالہ وینا لینا کی ملکیت ہے اور یہ ایک بیوہ خاتون ہیں جو کہ ایک بیوٹی سیلون کی بھی مالک ہیں-

اس مکان میں دو کمرے، دو باتھ روم اور ایک مچھلیوں کا تالاب ہے۔

وینا کی جانب سے اشتہار میں کہا گیا ہے کہ گھر خریدنے والا اگر چاہے تو وینا سے شادی کی خواہش کا اظہار بھی کرسکتا ہے- اس کے علاوہ یہ اشتہار میں اس بات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے کہ گھر کا سودا شرائط و ضوابط کے مطابق سودا ہوگا جبکہ یہ آفر صرف سنجیدہ خریداروں کے لئے ہے-

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا پر واقع اس مکان کی مارکیٹ ویلیو 999 ملین انڈونیشن روپیہ (75ہزار امریکی ڈالر) ہے۔
 

image

یہ اشتہار سوشل میڈیا پر بہت تیزی کے ساتھ پھیل گیا ہے اور اب تک متعدد خریدار اس گھر میں اپنی دلچسپ ظاہر کر چکے ہیں-

وینا کا کہنا ہے کہ “ اس اشتہار کا ردعمل چونکا دینے والا ہے اور اب تک کئی اخباری رپورٹر میرے انٹرویو کے لیے آچکے ہیں جبکہ پولیس نے بھی تفتیش کی ہے- اس اشتہار کا خیال میرے ایک دوست کا تھا جو کہ ایک پراپرٹی ایجنٹ بھی ہے“-
YOU MAY ALSO LIKE:

An advert for a house in Indonesia has gone viral online after the woman selling it offered to throw in an unusual extra feature for free -- her hand in marriage. The Internet ad reads for the most part like a regular house listing, saying that the single-storey property has two bedrooms, two bathrooms, a parking space and a fish pond.