کراچی کے ساحل سے نایاب وہیل پکڑی گئی

کراچی کے ساحلوں سے ماہی گیروں نے ایک ایسی نایاب وہیل پکڑی ہے، جو اس سے قبل کبھی کراچی کے سمندروں میں نہیں دیکھی گئی- ماہی گیروں کی یہ ٹیم سمندر میں جنوب مغرب میں 120 ناٹیکل میل کے فاصلے پر ٹونا مچھلی تلاش کر رہی تھی کہ یہ نایاب وہیل جال میں پھنس گئی۔
 

image


پگما اسپرم وہیل (Kogia breviceps) نامی اس وہیل کی لمبائی تقریباً 8.2 فٹ جبکہ وزن تقریباً چار سو کلو گرام ہے۔

چھوٹی جسامت کی حامل یہ وہیل اسپرم وہیل کے خاندان میں پائی جانے والی دانتوں والی وہیل کی تین اقسام میں سے ایک ہے۔

یہ نایاب وہیل پکڑنے والے ماہی گیر الفہیم نامی کشتی پر سوار تھے اور کشتی کے کپتان سعید زمان تھے۔ ماہی گیروں نے اس وہیل کو پکڑنے کے بعد واپس سمندر میں پھینک دیا کیونکہ یہ جال میں آتے ہی مرچکی تھی-

ڈبلیو ڈبلیو ایف پی کے تیکنیکی مشیر محمد معظم خان کے مطابق یہ نایاب وہیل ماہی گیروں کی اسے بچانے کی کسی کوشش سے قبل ہی مر گئی تھی-

محمد معظم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار اس و ہیل کے پکڑے جانے کا یہ ایک مستند ریکارڈ ہے-اس سے قبل سونمیانی کے ساحل اور چرانا آئی لینڈ پر اس وہیل کے پھنسنے کے دو واقعات پیش آئے تھے لیکن ان واقعات کی تصدیق نہیں کی جاسکی تھی۔

YOU MAY ALSO LIKE:

One of the smallest whales species, pygmy sperm, was found around 120 nautical miles southwest of Karachi. The fishermen caught the whale on Wednesday while they were fishing in the deep sea but the whale was already dead.