مسجد الحرام کی شان میں گستاخی کرنے والا بھارتی شخص گرفتار

سعودی حکومت نے مسلمانوں کے مقدس ترین مقام مسجد الحرام کی شان میں گستاخی کرنے والے بھارتی شخص کو عین اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ سعودی عرب سے فرار ہونے میں تقریباً کامیاب ہونے ہی والا تھا-
 

image


مذکورہ بھارتی شخص نے اپنے فیس بک کے پیج پر مسجد الحرام کی ایک گستاخی پر مبنی تصویر شائع کی تھی- تصویر شائع ہونے کے بعد سعودی پولیس نے اس شخص کی تلاش شروع کردی-

سعودی پولیس آخرکار اس وقت اس شخص کو جدہ ائیرپورٹ سے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی جب یہ سعودی عرب سے فرار ہونے لگا تھا-

اخبار “ اوکاز “ کے مطابق مذکورہ شخص نے مسجد الحرام کو ایک ہندو مندر کے روپ میں پیش کیا تھا-

تاہم گرفتاری کے بعد اس شخص کا کہنا ہے “ میں نے فیس بک پر اس تصویر کو صرف "liked" کیا تھا جس کے بعد یہ تصویر خود بخود میرے پیج پر اپ لوڈ ہوگئی“-

فیس بک پر یہ تصویر ایک سعودی شہری نے دیکھی جس نے فوراً متعلقہ حکام کو اس حوالے سے آگاہ کیا-
 

image

اگر اس بھارتی شخص پر جرم ثابت ہوجاتا ہے تو اسے 5 سال قید یا 30 لاکھ ریال جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

An Indian man has been arrested for posting offensive photos of the Holy Haram, or the Grand Mosque, in Makkah. The man allegedly posted photos of the Kaaba being replaced by a Hinduism temple on his Facebook account.