کراچی دنیا کا سستا ترین شہر اور مہنگا شہر؟

پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی کو دنیا کا سب سے سستا ترین شہر ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے- کراچی نے یہ اعزاز دنیا بھر کے 133 شہروں کو پیچھے چھوڑ کر حاصل کیا ہے-

گزشتہ سال بھی کراچی کو روزمرہ اخراجات کے حوالے سے سب سے سستا شہر قرار دیا گیا تھا-
 

image


دنیا کے سستے ترین شہروں کے حوالے سے یہ سروے بین الاقوامی جریدے Economist Intelligence Unit نے کیا ہے اور سروے کے لیے دنیا بھر کے 133 شہروں کا انتخاب کیا گیا-

سروے کے نتائج کچھ یوں سامنے آئے کہ کراچی سب سے سستا جبکہ سنگاپور دنیا کا مہنگا ترین شہر ثابت ہوا-

سروے میں شہروں کی درجہ بندی کی بنیاد بجلی گیس جیسی بنیادی ضروریات٬ کھانے پینے کی اشیا، کپڑے ، ٹرانسپورٹ سمیت 160 سے زائد اشیاء اور خدمات کی قیمتیں تھیں ۔
 

image

سروے کے مطابق 5 سرفہرست دنیا کے سستے ترین شہروں میں باقی 4 شہر بنگلور، کراکس، ممبئی اور چنائے شامل ہیں جبکہ 5 سرفہرست مہنگے ترین شہروں میں سنگاپور کے علاوہ پیرس، اوسلو، زیورخ اور سڈنی کو شامل کیا گیا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

This week revealed that the Economist Intelligence Unit (EIU) has recognised Karachi as the cheapest city in the world. It was awarded the same title last year by the EIU during its annual survey on the worldwide cost of living.