دنیا کی امیر ترین شخصیات٬ کون کس نمبر پر؟

دولت مند ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں مگر اپنے سرمائے کو بڑھاتے جانا اور بالآخر اپنے آپ کو دنیا کے امیر ترین فہرست میں شامل کروا لینا ضرور ایک کارنامہ ہے- ہر سال کی مانند اس سال بھی امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کی ہے- فوربس میگزین کی اس نئی فہرست میں کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے ادارے مائیکروسافٹ کے شریک بانی بِل گیٹس ایک مرتبہ پھر دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے ہیں۔
 

image


Bill Gates

مائیکروسافٹ کے بانی، بِل گیٹس نے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔ وہ 79.2 بلین ڈالر کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ 21 برسوں کے دوران بِل گیٹس 16 مرتبہ دنیا کے امیر ترین شخص قرار دیے جا چکے ہیں۔

image


Carlos Slim
سلم ایک میکسیکن تاجر ہیں ٹیلی کام سیکٹر سے تعلق رکھتے ہیں- فوربس کی بلینئر افراد کی تازہ فہرست کے مطابق یہ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں- میکسیکن سوداگر اسلِم ایلُو 77.1 بلین ڈالر کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

image


Warren Buffet
دنیا کی امیر ترین شخصیات کی اس فہرست میں تیسرے پوزیشن پر امریکی سرمایہ کار وارن بافیٹ ہیں- اور ان کے اثاثوں کی مالیت 72.7 بلین ڈالر ہے- یہ Berkshire Hathaway نامی مشہور کمپنی کے مالک ہے جو کہ ایک امریکن ملٹی نیشنل کمپنی ہے- وارن بفٹ گزشتہ سال چوتھی پوزیشن پر تھے-

image


Amancio Ortega
فوربس کی تازہ ترین لسٹ میں شامل چوتھی امیر ترین شخصیت یورپی ملک اسپین سے تعلق رکھتی ہے۔ اور یہ خواتین و حضرات اور بچوں کے دلکش ملبوسات بنانے والے بڑے ادارے زارا کے مالک امانسیئو اورٹیگا (Amancio Ortega) ہیں۔ ان کے اثاثوں کی مالیت 64.5 بلین ڈالر ہے- گزشتہ سال یہ تیسرے نمبر پر تھے تاہم اس سال یہ تیسری پوزیشن وارن بفٹ کو حاصل ہوگئی-

image


Larry Ellison
مشہور زمانہ سافٹ وئیر اوریکل سے کون واقف نہیں- فوربز کی جاری کردہ اس فہرست میں پانچویں پوزیشن اوریکل کمپنی کے مالک لیری ایلسن کو حاصل ہے- فوربز کے مطابق اس وقت لیری ایلسن کے اثاثوں کی کل مالیت 54.3 بلین ڈالر بنتی ہے-

image


Charles Koch
فوربز کی اس فہرست میں چھٹی پوزیشن دو شخصیات کو حاصل ہے- پہلی شخصیت چارلس کوچ امریکی کاروباری فرد ہیں اور یہ کوچ انڈسٹریز کے شریک چئیرمین ہیں- فوربز کے مطابق چارلس کے اثاثوں کی مالیت 42.9 بلین ڈالر ہے-

image


David Koch
ڈیوڈ کوچ کا نمبر شخصیات کے لحاظ سے ساتواں بنتا ہے مگر چونکہ ان کے اثاثوں کی مالیت بھی اپنے بھائی چارلس کوچ جتنی ہی ہے اس لیے انہیں بھی دنیا کی چھٹی امیر ترین شخصیت ہونے کا اعزاز حاصل ہے- ڈیوڈ کوچ کوچ انڈسٹریز کے شریک چئیرمین ہیں- فوربز کے مطابق ڈیوڈ کے اثاثوں کی مالیت بھی 42.9 بلین ڈالر ہے-

image

Christy Walton
کرسٹی والٹن جان والٹن کی بیوہ ہیں جو کہ دنیا کے سب سے بڑے ریٹیل اسٹور وال مارٹ کے بانی کے ایک بیٹے تھے- کرسٹی اپنے 41.7 بلین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ فوربز کی اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہیں- یہ امریکہ کی سب سے امیر ترین خاتون بھی سمجھی جاتی ہیں-

image

Jim Walton
آپ کو یہ جان کر ضرور حیرانی ہوگی کہ دنیا کی امیر ترین شخصیات کی اس فہرست میں نویں پوزیشن کا تعلق بھی وال مارٹ اسٹور سے ہے اور یہ پوزیشن والٹ مارٹ کے بانی سام والٹن کے دوسرے بیٹے جم والٹن کو حاصل ہے- فوربز کے مطابق ان کے اثاثوں کی مالیت 40.6 بلین ڈالر ہے-

image

Liliane Bettencourt
فہرست میں دسویں نمبر پر Liliane Bettencourt ہیں جو کہ L'Oréal کمپنی کی شئیر ہولڈر ہیں- یہ ایک فرنچ کاسمیٹکس اور بیوٹی کمپنی ہے- فوربز کے مطابق اس وقت Liliane کے کل اثاثوں کی مالیت 40.1 بلین ڈالر ہے-

image

 

دنیا کے ایسے امیر ترین شخصیات کی فہرست جن کی عمر 40 سال سے کم ہے:

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Microsoft founder Bill Gates has regained the top spot as the world's richest person, according to Forbes magazine's annual ranking of global billionaires. Mr Gates' total net worth was estimated at $79.2bn this year. His rise in wealth knocked Mexican telecoms tycoon Carlos Slim off the top spot into second place.