پاکستان کرکٹ ٹیم کو جیت کے لئے مشورہ

معزز قارئین کرام! آپ سب پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈکپ میں کارکردگی دیکھ رہے ہیں اور یقینا میری طرح بہت مایوس اور پریشان ہونگے۔ اس وقت پاکستان زمبابوے سے میچ بڑی مشکل سے مگر اچھا میچ جیتے ہیں جس میں بیٹسمین ایک بار پھر ناکام ہو گئے۔ میں پاکستانی ٹیم کی انتظامیہ، منیجر اور کپتان کو مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ اگلے میچ میں آحمد شہزاد اور ناصر جمشید کو باہر بٹھا دیاجائے اور سرفراز اور یاسر شاہ کو کھیلائے۔ انشاءاللہ بہت بہتر ہوگا۔ ایک اور افسوس ناک بات یہ دیکھنے کو ملی کہ عوام اور میڈیا یونس خان پر تو خوب برسی اور تنقید کی لیکن آحمد شہزاد پر کسی نے کوئی بات نہیں کی۔ میرے خیال میں اس کا زیادہ قصور ہے کیونکہ اگر وہ شروع میں کچھ زیادہ تیز کھیلے تو باؤلرز پر دباؤ آسکتا ہے جب کہ وہ دس بارہ گیند کھیل کر ایک دو رنز بنا کر چلتا بنتا ہے اس لئے ایک میچ میں اسے باہر بٹھا دیاجائے تا کہ اس کی اکڑ اور غرور کم ہوسکے کہ وہ کہتا ہے کہ میرے بغیر اوپنر ہی کوئی نہیں اتا۔ دعا ہے کہ اللہ پاک ہماری ٹیم کو اگلے میچوں میں فتح عطاکرے۔ آمین پاکستان زندہ باد
khalid mehmood
About the Author: khalid mehmood Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.