’اسٹار ٹریک‘ کے اصل ’ہیرو‘ کا انتقال

دنیا کی مقبول ترین ٹی وی سیریز ’اسٹار ٹریک‘ کے ہیرو اداکار لیونارڈ نموئے انتقال کر گئے۔ اس شہرہ آفاق سیریز میں نموئے نے کیپٹن اسپوک کا لافانی کردار ادا کیا تھا جو مدتوں بعد بھی لوگوں کے ذہنوں میں زندہ ہے۔
 

image


نموئے کی عمر 83 برس تھی اور وہ ایک طویل مدت سے مرض میں مبتلا تھے اور ان کا انتقال لاس اینجلس میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ہوا۔

ٹی وی سیریز ’اسٹار ٹریک‘؛ میں ہی کیپٹن کرک کا کردار ادا کرنے والے فنکار ولیم شٹنر نے فیس بک پر اپنے تاثرات کا اظہار ان الفاظ میں کیا ہے: ’ہم انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ ان کا ذوق، حس مزاح، ان میں موجود بے پناہ صلاحیتیں اور کبھی ختم نہ ہونے والی محبت بھلائی نہیں جاسکتی۔‘

ایک اور ساتھی فنکار جارج تکی جنہوں نے سولو کا کردار ادا کیا تھا، کا کہنا ہے کہ، ’دنیا نے آج ایک عظیم انسان اور ایک عظیم دوست کو کھو دیا ہے۔ میرے پاس انہیں یاد رکھنے کے بہت سے بہانے ہیں۔‘
 

image

نموئے نے پچھلے سال ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ ایک دیرینہ مرض سے زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی سانس کی بیماری کو سگریٹ کی دین بتایا تھا، حالانکہ وہ کافی عرصہ پہلے سگریٹ نوشی ترک کرچکے تھے۔ تاہم، پچھلے ہی ہفتے انہوں نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں ’ٹوئٹ‘ کیا تھا کہ ’میں نے 30 سال پہلے سگریٹ نوشی ترک کردی تھی۔‘
YOU MAY ALSO LIKE:

Leonard Nimoy, the sonorous, gaunt-faced actor who won a worshipful global following as Mr. Spock, the resolutely logical human-alien first officer of the Starship Enterprise in the television and movie juggernaut “Star Trek,” died on Friday morning at his home in the Bel Air section of Los Angeles. He was 83.