کھیل و ثقافت اور امن

میں اپنی باتوں کا آغازیہا ں سے کرنا چاہو ں گا کہ اس دنیا میں ہرکوئی خوش رہنا چاہتا ہے۔ اچھی زندگی گزارنا چاہتا ہے۔ وہ اپنی زندگی میں سکون چاہتا ہے ۔جیسے اگر ہم کسی آفس میں کا م کرنے والے لوگو ں کی یا والدین کی بات کریں تو وہ چاہتے ہیں کی جب وہ اپنے آفس سے تھک ہار کہ اپنے گھر آئیں تو اُنہیں ہر جگہ سکون ملے، وہ یہ خواہش رکھتے ہونگے کہ وہ اپنے بچے کے ساتھ بیٹھیں ، وہ اپنی فیملی کے ساتھ دن گزاریں، وہ آفس سے آکر اپنی بیوی کو وقت دے سکیں، ان سے اچھا برتاؤ کریں۔لیکن ہم اتنی ٹینشن کا شکار ہوتے ہیں کہ آفس سے جب گھر آئیں تو بنا سوچے سمجھے کسی کا غصہ کسی پہ اتا ر دیتے ہیں ۔اس ہی طرح اگر ہم کسی بچے کی بات کریں تو بلکل اس کے برعکس وہ یہ چاہتاہے کہ اس کے والدین اس کے ساتھ آفس سے آکے ان کے ساتھ وقت گزاریں، ان سے باتیں کریں لیکن ہم آفس کی ٹینشن ، معاشی ٹینشن ، اور اگر آپ پہ گھر کی زمہ داری ہو تو کہیں نا کہیں اس کی وجہ سے بھی ہم پریشان رہتے ہیں۔ اور پھر جس کی وجہ سے ہم اپنے بیوی بچوں اور دوستوں کو وقت نہیں دے پاتے ہیں۔

اس ہی طرح ہم اگر ہم اپنے شہر کراچی کی بات کریں تو یہا ں دہشت گردی ، معاشی پریشانی اور دیگر اس کے علاوہ کئی وجوہات جس کی وجہ سے ہمیشہ کشیدگی کا شکار رہتے ہیں۔ یہاں ہر کوئی گھرسے باہر نکلتا ہے تو اُس کے گھر والے پریشان رہتے ہیں کہ نا جانے کہاں ہے ،ہمیشہ یہ ڈر رہتا ہے کہ کب کس وقت کراچی کے حالات بگڑجائیں،کہیں کراچی میں کچھ دہشت گر دی کا کوئی واقعہ نا ہوجائے۔ہمیشہ بس یہی دماغ میں چلتا رہتاہے۔

ہم اگر دوسر ی طرف آئیں تو ہمارے کچھ سیاست دان ، کچھ مذہب پرست لوگ جو ہمیں قوم پرستی اور مذہبی چیزوں میں ہمیں آپس میں لڑوا کے ہمارے دلوں میں ایک دوسرے کے لئے اتنی نفرتیں بھر دی ہیں کہ ہمارے دلو ں میں اب دوسری قوموں کے لئے جیسے صرف نفرت سی رہ گئی ہے۔

ان ساری باتو ں کے ساتھ ہماری زندگی کا ایک اور حصہ کھیل ہے جس کی افادیت سے آج بھی ہر دس میں سے ۶ سے ۷ لوگ اس سے واقف نہیں۔کہ کھیل ہماری زندگی میں کیسا اہم کرداراداکرتاہے۔ کھیل ہمارے لئے کیوں ضروری ہے۔فن و ثقافت اور کھیل ہمیں ہرزمہ داری کے بعد آپس میں ہم سب کو ایک پلیٹ فارم پہ لا یکجا کر تا ہے۔جہاں ہم فن وثقافت اور کھیل کے زریعہ ہم ایک دوسرے کو جان سکتے ہیں اور اس سے ہمارے اختلافات دور ہوسکتے ہیں۔ جہا ں ہم ایک دوسرے کو قوم پرستی کی نظر سے نہیں دیکھتے ہیں۔اس طرح ہم کراچی میں امن قائم کر سکتے ہیں۔مختلف کھیلوں کوہم زندگی کے ہر دور میں ہم آپس میں کھیلتے آئے ہیں، جیسے کرکٹ ، ہاکی،کبڈی، وغیرہ۔بچپن میں جیسے بچے دوڑ بھاگ، اونچھ نیچھ ،آنکھ مچولی کھیل کر آپس میں خوب لطف اٹھایا کرتے تھے بلکل اس ہی طرح ہم اپنی ٹینشن ، اپنی کشیدگی اور ، آپس کے اختلافات کوکھیل کے زریعے ختم کر سکتے ہیں۔ آپس میں پیار محبت بانٹھ سکتے ہیں۔اور اس سے ہمیں ایک دوسروں کے ثقافت کو جاننے کا موقع ملتا ہے جس سے ہمارے دلوں میں دوسروں کے لئے منفی احساسات ختم ہو جاتے ہیں۔اور جب ہم سب کے اختلافات ختم ہوجائیں گے تو خود با خود کراچی میں امن قائم ہوجائے گا۔ امن صرف ہماری ایک دوسرے سے دشمنی کی وجہ سے نہیں ہے۔اگر ہم ایک ہو جائیں تو سب ٹھیک ہو جائے گا اور ہم کراچی کو پھر سے امن کا گہوارہ بنتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔
Kunwar Daniyal Moin
About the Author: Kunwar Daniyal Moin Read More Articles by Kunwar Daniyal Moin : 6 Articles with 6891 views i'm nothing, but i want to be famous in all over the World. that is my dream, that is my passion... View More