سعودی نوجوان٬ اپنی موت کی درست پیشنگوئی

موت ایک اٹل حقیقت ہے اور سب کا ایک وقت مقرر ہے لیکن کس کی موت کب آئے گی؟ یا کون کتنا جیے گا؟ یہ کوئی نہیں جانتا- تاہم ایک سعودی نوجوان نے اپنی موت کے بارے میں درست پیشنگوئی کر کے سب کو حیران کر دیا-

سعودی نوجوان نے چند ماہ قبل اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام درج کیا کہ جلد ہی میری موت واقع ہونےوالی ہے اس لیے تمام رشتے دار اور دوست احباب اس کے لیے دعا کریں-
 

image


اور واقعی اس پیغام کے 3 ماہ بعد اس سعودی نوجوان کی سیوریج کے گڑھے میں گرنے کے باعث موت واقع ہوگئی-

Abdullah Al Zahrani کا ٹوئٹر پر درج یہ پیغام اس کے والد Ati Al Zahrani نے اس وقت دیکھا جب ال زہرانی کے موت کو تقریباً 1 مہینہ گزر چکا تھا اور اسے جدہ کے علاقے western Red Sea port میں دفنایا جا چکا تھا-

پیغام میں لکھا گیا تھا کہ “ میں اپنی موت سے قبل ابھی اپنے گھر میں موجود ہوں- اور میں ان تمام افراد کو کہتا ہوں جو مجھے جانتے ہیں کہ وہ میرے لیے ابھی بھی دعا کریں اور میرے مرنے کے بعد بھی“-

“ مجھے امید ہے کہ لوگوں کے درمیان موجود اختلافات حل ہوجائیں گے- اور میں ان تمام لوگوں سے معافی مانگتا ہوں جنہیں میری وجہ سے کوئی نقصان پہنچا ہو“-

“ مجھے ایسا لگتا ہے کہ اگلے چند ماہ میں میری موت واقع ہوجائے گی اور واقعی میں یہ نہیں جانتا کہ مجھے ایسا کیوں محسوس ہورہا ہے“-

سعودی نوجوان نے اپنی فیملی کو وصیت بھی کی تھی کہ وہ اسے مکہ کے مغربی قصبے میں دفنائیں جبکہ اس نے اپنے تمام دوستوں کو تمباکو نوشی ترک کرنے کا مشورہ بھی دیا تھا-

YOU MAY ALSO LIKE:

A young Saudi man tweeted about his imminent death and asked relatives and friends to pray for him. Three months later, he died after falling into a sewage pit.