معین خان کو وطن واپس بلا لیا گیا

چیف سیلیکٹر معین خان کے نیوزی لینڈ میں ایک جوئے خانے میں جانے حوالے سے سامنے آنی والی رپورٹس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے انہیں وطن واپس بلا لیا ہے- معین خان کو واپس بلانے کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے پی سی بی کی ایمرجنسی میٹنگ میں کیا۔
 

image


موصولہ رپورٹس کے مطابق معین خان ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے قبل نیوزی لینڈ کے ایک جوا خانہ گئے تھے- اور اس حوالے سے رپورٹس سامنے آنے پر پی سی بی کی جانب سے حتمی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا تھا۔

چیئرمیین پی سی بی شہریار خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اس بات کی تصدیق کی ہے کہ معین خان کو وطن واپس بلا لیا گیا ہے۔

شہریار خان کا کہنا تھا کہ معین خان کی جانب سے ان الزامات کی تردید کی جارہی ہے تاہم ہم نے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ وطن واپس آ کر اپنا موقف واضح کریں۔

شہریار خان کے مطابق معین خان کی عدم موجودگی میں نوید اکرم چیمہ چیئرمین سلیکشن کمیٹی ہوں جبکہ کپتان مصباح الحق اور کوچ وقار یونس ٹور سلیکشن کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
 

image

معین خان کی پاکستان واپسی اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں متوقع ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan's increasingly troubled World Cup campaign took another turn for the worse when chief selector Moin Khan was ordered home to explain the circumstances of his visit to a Christchurch casino. Former Test wicketkeeper Moin told his employers he had gone to the casino to have lunch with friends.